کشمیر ی عوام نے خدمت، ترقی اور کارکردگی کی سیاست کو ووٹ دیا ہے، عظمی بخاری
پیر 3 اگست 2026 19:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مختلف حلقوں میں ووٹ ڈالنے والے عوام نے واضح طور پر پنجاب طرز کی ترقی،عوامی فلاح اور بہتر طرزِ حکمرانی کے حق میں فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی متعدد ویڈیوز میں ووٹرز نے خود اس بات کا اظہار کیا کہ وہ آزاد کشمیر میں بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں،اسی لیے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین نے بھی پولنگ کے عمل میں غیرمعمولی جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور دور دراز علاقوں سے سفر کرکے ووٹ کاسٹ کیا۔عظمی بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس اپنے 18 سالہ دورِ حکومت میں عوام کو بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اتنے طویل عرصے کی حکمرانی کے باوجود عوام کو اپنی کارکردگی سے قائل نہ کیا جا سکے تو یہ خود ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام بھی پنجاب کی ترقی سے متاثر ہیں،جبکہ پیپلز پارٹی کو اپنی کارکردگی انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں اشتہارات کے ذریعے یاد دلانا پڑی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ہارے ہوئے اور مستردشدہ ٹولہ انتشار اور فتنہ کی سیاست چاہتے ہیں،چند عناصر ہر وقت ملک میں انتشار، لڑائی جھگڑا اور سیاسی عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں اور زمینی حقائق قیادت تک پہنچنے دیتے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اب تک الیکشن کمیشن میں صرف شکایات جمع کرائی گئی ہیں، مگر کسی حلقے میں ری کائونٹنگ یا ری پولنگ کی باضابطہ درخواست یا قابلِ اعتبار ثبوت پیش نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی واضح ہدایت تھی کہ مسلم لیگ (ن) کا کوئی ایم این اے یا ایم پی اے پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام منتخب نمائندے صرف پولنگ کیمپوں تک محدود رہے اور ووٹرز کی رہنمائی اور انتظامات میں مصروف رہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پورے اعتماد کے ساتھ کہتی ہے کہ وہ آزاد کشمیر کو پنجاب جیسا ترقی یافتہ بنانا چاہتی ہے تاکہ وہاں بھی عوام کو جدید ٹرانسپورٹ،صاف پانی، بہتر انفراسٹرکچر، ترقیاتی منصوبے اور عوامی سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی شرمندگی اور خفت کو چھپانے کے لیے بلاول بھٹو کو زمینی حقائق اور اصل حالات سے بے خبر رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی قیادت اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے بلاول بھٹو کو غلط معلومات فراہم کرتی ہے،جس کے باعث وہ حقائق سے ہٹ کر بیانات دیتے ہیں اور بعد میں انہیں ان کی وضاحتیں پیش کرنا پڑتی ہیں۔سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ تلخی کبھی ایک طرف سے نہیں بڑھتی۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک صوبوں سے متعلق معاملات کا تعلق ہے،اس حوالے سے انہیں ابھی تک پارٹی قیادت کی جانب سے کوئی باضابطہ موقف موصول نہیں ہوا،اس لیے وہ اس پر ذاتی رائے نہیں دیں گی۔اگر اس معاملے پر سنجیدہ انداز میں بات ہوگی تو پارٹی قیادت ہی اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز ایک مضبوط اور مستحکم اکثریت کے ساتھ حکومت چلا رہی ہیں اور پنجاب کی سیاسی صورتحال مکمل طور پر مستحکم ہے۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں صحت نظام شدید مسائل کا شکار ،گزشتہ 13 سال میں صوبے میں کوئی نیا بڑا ہسپتال قائم نہیں کیا گیا،فیصل کنڈی
-
پیٹرولیم لیوی نہ ہٹی تو عوامی تحریک بڑھائیں گے، حافظ نعیم
-
آصف زرداری کے سیل سے ویکسین فریج باہر نکلوالنے کے باوجود عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
ملاقاتوں سے یہ نتیجہ اخذ نہ کیا جائے اتحاد چھوڑرہے ہیںیاکوئی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے‘ قمر زمان کائرہ
-
شازیہ مری کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد آمد، سینئر صحافی شاکر سولنگی کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت
-
بلوچستان میں 37دہشت گردوں کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے، وزیراعلی ٰبلوچستان
-
گورنر خیبرپختونخوا کا صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب
-
حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات
-
نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت فراہم کر دی
-
ہاکی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے دی
-
عمران خان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ،اس پر سیاست نہ کی جائے، خواجہ آصف
-
وہاڑی میں ڈکیتی کے دوران خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.