پی سی بی کا غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں شرکت کرنے پر سابق کرکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پی سی بی کی منظوری کے بغیر غیر منظور شدہ ایونٹ میں شرکت کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 5 اگست 2026 10:48

پی سی بی کا غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں شرکت کرنے پر سابق کرکٹرز ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اگست 2026ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں سابق کرکٹرز کی شرکت کا سخت نوٹس لے لیا۔
پی سی بی کے مطابق زیمبیا میں جاری ایشین لیجنڈز لیگ کو آئی سی سی اور زیمبیا کرکٹ یونین کی منظوری حاصل نہیں۔

(جاری ہے)

 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ غیر منظور شدہ لیگ میں این او سی کے بغیر شرکت کرنے والے سابق کرکٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

غیر منظور شدہ لیگ میں شرکت کرنے والوں کو 2 سال تک پی سی بی سے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔ 
پی سی بی کے مطابق 2 سال تک پی سی بی اور پی ایس ایل میں کوچنگ، مینٹورنگ اور دیگر ذمہ داریوں کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔ 
پی سی بی نے موجودہ اور سابق کرکٹرز کو بیرون ملک ایونٹس میں شرکت سے قبل لازمی این او سی حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔