آزاد جموں و کشمیر میں جاری کشمکش کا حل صرف اور صرف سیاسی ہے‘ خواجہ سعد رفیق
اس وقت تک مسلسل گفت و شنید ، بات چیت ، مکالمے اور منطق کا استعمال کیا یہاں تک کہ راستہ نکل آئے متشدد مظاہرے یا ریاستی طاقت کا استعمال زخم گہرے کر رہا ہے ،کشمیریوں ، پاکستان کی کمٹمنٹ پر ضرب نہیں لگنی چاہیے
بدھ 5 اگست 2026 20:30
(جاری ہے)
بیرون ِ ملک آباد اور کثیر زر ِ مبادلہ پاکستان بھیجنے والے کشمیری جو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے تھے اب آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والی کاروائیوں پر آئے روز احتجاج کرتے ہوئے وفاق پاکستان سے دور ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس صورتحال کو جلد از جلد نہ سنبھالا گیا تو ملک کے مختلف حصوں میں قومی سالمیت کے خلاف سرگرم مسلح گروہ آزاد کشمیر جیسے پر امن علاقے میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں نتیجے کے طور پر آزاجموں و کشمیر میں امن و امان ایک پیچیدہ اورمستقل مسئلہ بن جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت اور ایکشن کمیٹی کو تمام مطالبات بارے بیٹھ کر ہی بات کرنا ہو گی ، آج نہیں تو کل ، کل نہیں تو پرسوں تو پھر آج کیوں نہیں ،کوئی لالی پاپ نہ دیں جو ہو سکتا ہے وہ کر گزریں جو نہیں ہو سکتا اس پر دلیل دی جائے ۔انہوںنے کہا کہ ہمیشہ حکومتیں ہی مظاہرین سے بات میں پہل کرتی ہیں ، بہت ہی مجبوری میں طاقت کا محدود استعمال کی جاتا ہے لیکن بات چیت کبھی توڑی نہیں جاتی ، مطالبات پر غور و خوض اور بات چیت سے گریز دانشمندانہ پالیسی نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری دیانتداری سے یہ موقف دلائل کے ساتھ متعدد بار ہر متعلقہ فورم پر، جہاں تک مہماری آواز پہنچ سکتی ہے پیش کیا ہے ،ان صفحات پر بار بار یہی موقف پیش کرنے کا مقصد ان تمام حلقوں تک اپنی بات پہنچانا ہے جہاں ہمیںرسائی حاصل نہیں ہے۔اپیل ھے کہ جو جہاں ہے وہیں رک جائے،فریقین ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں، دونوں طرف سے سی بی ایمزکیے جائیں ، اسے ایک دوسرے کی کمزوری نہ سمجھا جائے ، بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوچکا ہے ،ہم اس کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔فریقین انائوں ، ناراضگیوں اور شکوک و شبہات سے بالاتر ہو کر اللہ کی رضا کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کریں ، ایک دوسرے پر کوئی حملہ نہ کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرعابد شیرعلی نے دوسری شادی کرلی
-
حکومت کا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑے اضافے کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کہتی کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، واضح کردوں کہ معاملہ ابھی پارلیمنٹ میں نہیں آیا
-
پی ٹی آئی کی اپنے قائد کیلئے این آراو لینے کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے
-
عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم قانون کے مطابق نہیں
-
متحدہ عرب امارات میں ممکنہ میزائل حملہ الرٹ کے بعد صورتحال تسلی بخش قرار
-
سوڈان: شمالی کردفان میں لڑائی کے نتیجہ میں ہلاکتیں اور نقل مکانی
-
صدرٹرمپ نے آبنائے ہُرمز کو امریکی علاقہ قرار دے کر نیا نقشہ شیئر کردیا
-
امریکا ایران جنگ؛ ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے بَسنت لاہور2027 کا اعلان کر دیا
-
سپریم کورٹ کے حکم نامے بعد پی ٹی آئی کے منظرسے غائب کئی راہنما متحرک
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سرحد چیمبر کے صدر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.