سیالکوٹ ،چیمبر میں یورپی یونین کے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکنزم پر آگاہی سیمینار 19 اگست کو ہوگا
پیر 10 اگست 2026 16:25
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹر رضا اللہ شاہ، چیئرمین ڈیپارٹمنٹل کمیٹی آن ریسرچ مینجمنٹ فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ، اور مس کنول شہزادی، GHG لیڈ آڈیٹر SGS پاکستان، شرکاء کو EU-CBAM کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دیں گے، سیمینار میں گرین ہاؤس گیسز (GHG) اکاؤنٹنگ کے طریقہ کار، موسمیاتی تقاضوں سے ہم آہنگ سپلائی چینز، ماحولیاتی، سماجی و انتظامی (ESG) اصولوں کی تعمیل اور پاکستان کے برآمد کنندگان کے لیے عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے پائیدار کاروباری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے عملی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔
مقررین شرکاء کو آگاہ کریں گے کہ یورپی منڈیوں میں کاروباری سرگرمیوں اور برآمدات کو برقرار رکھنے کے لیے کاربن اخراج سے متعلق ڈیٹا، گرین ہاؤس گیسز کی پیمائش و رپورٹنگ اور ماحولیاتی معیارات کی پاسداری کس قدر اہمیت اختیار کر رہی ہے۔ سیمینار کا مقصد صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کو ان تبدیلیوں کے لیے بروقت تیار کرنا اور انہیں بین الاقوامی سطح پر مسابقتی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کاروباری برادری، صنعتکاروں اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ EU-CBAM سے متعلق اہم معلومات، ماہرین کی آراء اور عملی رہنمائی سے استفادہ کرسکیں۔\378مزید قومی خبریں
-
چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،گورنر خیبرپختونخوا
-
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
قائداعظم کے پاکستان میں ہر شہری برابر ہے، اقلیتیں پاکستان کی طاقت ہیں، شرجیل انعام میمن
-
شرجیل میمن کے خلاف ہتک آمیز اور جھوٹا مواد پھیلانے کے الزام میں این سی سی آئی اے کے نوٹس جاری
-
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 زخمیوں سمیت 6 ڈاکو گرفتار
-
کراچی، گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آگ، فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا
-
وزیراعظم سے وفاقی وزیر رضا حیات ہراج کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
گیارا اگست مساوی شہریت کے عہد کی تجدید کا دن ہے، شازیہ مری
-
پاکستان کی آم برآمدات 2026 سیزن کے دوران 44,882 ٹن تک پہنچ گئیں
-
گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد،ملزم گرفتار
-
پولیس کا آئس منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،کروڑوں مالیت کی آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.