ایف بی آر نےچکوال میں غیر قانونی سگریٹ تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی، 211 ملین روپے کا سازوسامان پکڑا گیا
منگل 11 اگست 2026 22:46
(جاری ہے)
تلاشی کے دوران انفورسمنٹ ٹیموں کو معلوم ہوا کہ مذکورہ فیکٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت لازمی ٹیکس سٹیمپ کے بغیر خفیہ طور پر غیر قانونی سگریٹ تیار کئے جا رہے تھے ۔
مزید برآں مذکورہ مینوفیکچرنگ یونٹ کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ساتھ منسلک بھی نہیں کیا گیا تھا جو تمباکو کے شعبے کے مینوفیکچررز کے لیے لازمی تقاضا ہے۔کارروائی کے نتیجے میں تقریباً 12,600 کلوگرام خام تمباکو قبضے میں لیا گیا جو تقریباً 630,000 پیکٹ سگریٹ تیار کرنے کے لیے کافی تھا۔ اس کے علاوہ فلٹر راڈز، سگریٹ پیپر، ایلومینیم فوائل، پیکیجنگ میٹریل اور سگریٹ سازی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ضبط شدہ سامان سرکاری گودام منتقل کرکے مذکورہ سگریٹ فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔اس کارروائی کے نتیجہ میں ریونیو پر مرتب ہونے والے ممکنہ اثرات میں تقریباً 90 ملین روپے کی ممکنہ ٹیکس چوری کو روکا جا سکا ہے جو ضبط شدہ خام تمباکو سے تیار کیے جانے والے سگریٹ کی فروخت کے نتیجے میں ہو سکتی تھی۔ غیر قانونی فیکٹری کے احاطے میں موجود سٹاک پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ممکنہ چوری کے علاوہ کارروائی کے دوران ضبط اور سیل کی گئی مشینری اور دیگر سامان کی مالیت کا مجموعی تخمینہ 211 ملین روپے لگایا گیا ہے ۔ایف بی آر نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ قابل اطلاق ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی کے بغیر سگریٹ کی تیاری اور فروخت، نیز ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی پابندی نہ کرنا ، ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بورڈ سگریٹ کی غیر قانونی تیاری کی روک تھام، قانونی کاروبار اور سرکاری محصولات کے تحفظ کے لیے سخت انفورسمنٹ اقدامات کر رہا ہے۔غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف جاری تحقیقات مکمل ہونے پر قانون کے مطابق مزید کارروائی اور فوجداری مقدمات کا آغاز کیا جائے گا۔ایف بی آر نے غیر قانونی تمباکو مصنوعات کی تیاری اور ٹیکس چوری کی دیگر اقسام کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیاں مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ ٹیکس قوانین کی پابندی کرنے والے ٹیکس دہندگان اور قانون کی پاسداری کرنے والے کاروبار کے لیے مساوی مسابقتی ماحول کو یقینی بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.