Live Updates

ایرانی دھمکیاں: ٹرمپ ترکیہ سے خفیہ طور پر کیسے نکلی امریکی اخبار نے پردہ اٹھادیا

منگل 11 اگست 2026 22:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2026ء) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے باخبر امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی دھمکیوں کے باعث خفیہ پرواز کے ذریعے ترکیے سے واپسی کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دورہ ترکیے سے ٹرمپ کی خفیہ واپسی ایران سے ملی دھمکیوں کی وجہ سے ہوئی، انقرہ ائیرپورٹ پر ٹرمپ کیمروں کے سامنے ائیرفورس ون میں سوار ہوئے تھے لیکن ٹرمپ کو خفیہ طور پر ائیرفورس ون سے کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے دوسرے طیارے پہنچایا گیا اور ٹرمپ ترکیے سے ائیر فورس کے سی 32 اے طیارے میں برطانیہ پہنچے۔

امریکی اخبار کے مطابق ائیرفورس ون میں صحافیوں کو کھڑکیوں کے شیڈ گرائے رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی، صحافی اور وائٹ ہاؤس کا عملہ یہ سمجھتا رہا کہ ٹرمپ ائیرفروس ون میں ہی موجود ہیں، البتہ یہ واضح نہیں کہ برطانیہ میں ٹرمپ کو واپس ائیرفورس ون طیارے میں کیسے پہنچایا گیا۔خفیہ واپسی آپریشن صدر ٹرمپ کو لاحق سنجیدہ خطرے کی وجہ سے کیا گیا، پینٹاگون نے امریکی اخبار کی خبر پر فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات