ملک میں 79فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

بدھ 12 اگست 2026 17:39

ملک میں 79فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2026ء) ملک میں 79فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کی دستاویز کے مطابق ملک بھر میں صرف 21فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز نیکا کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں،رجسٹرڈ ای وی چارجرز کی تعداد صرف 47ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ الیکٹرک وہیکل چارجرزکی تعداد 175ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق اسلام آباد ریجن 78چارجرز کے ساتھ ای وی چارجنگ کی سہولت کے اعتبار سے سرفہرست ہے،جبکہ ملتان دوسرے اور فیصل آباد تیسرے نمبر پر ہیں۔دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں ایک بھی ای وی چارجر موجود نہیں، جبکہ ملک بھرکی موٹرویز پر صرف 9 ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم ہیں۔دوسری جانب حکومت نے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لئے چارجنگ انفرااسٹرکچرکو توسیع دینے کافیصلہ کیا ہے۔