سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگیا

منگل 11 اگست 2026 22:36

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 316 روپے ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 373 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 62 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6 ہزار 965 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 5 ہزار 971 روپے ریکارڈ کی گئی۔صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے اور چاندی کے مذکورہ نرخ 11 اگست 2026 کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔