ایس ای سی پی کی جانب سے سٹاک مارکیٹ میں شریعہ کمپلائنٹ بروکریج سیگمنٹ قائم، 33 اسلامی ونڈوز کی منظوری
بدھ 12 اگست 2026 17:33
(جاری ہے)
سرمایہ کاروں کے فنڈز اسلامی بینکاری چینلز کے ذریعے رکھے جائیں گے جبکہ ٹریڈنگ صرف شریعہ کے مطابق منظور شدہ سکیورٹیز تک محدود ہوگی۔
اسلامی بروکرز اور ونڈوز سودی فنانسنگ یا غیر شریعہ کمپلائنٹ لیوریجڈ اور قیاس آرائی پر مبنی لین دین نہیں کر سکیں گے۔اس اقدام سے ربا سے پاک سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کے لیے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع نمایاں طور پر وسیع ہوں گے۔ پی ایس ایکس میں لسٹڈ سکیورٹیز کا ایک بڑا حصہ پہلے ہی شریعہ کمپلائنٹ ہے جس سے سرمایہ کاروں کو اسلامی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔ایس ای سی پی نے سکیورٹیز بروکرز (لائسنسنگ اینڈ آپریشنز) ریگولیشنز 2016 میں ترامیم کے ذریعے یہ فریم ورک متعارف کرایا تھا جس کے تحت بروکریج ہائوسز اسلامی ونڈوز، علیحدہ ذیلی کمپنیوں یا مکمل طور پر شریعہ کمپلائنٹ بروکریج میں تبدیلی کے ذریعے اسلامی مالیاتی خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔ فریم ورک میں مناسب شریعہ نگرانی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے متعلقہ تقاضوں کی پابندی بھی لازم ہے۔اس وقت 535 لسٹڈ سکیورٹیز میں سے 308 شریعہ کمپلائنٹ ہیں جو پاکستان سٹاک ایکسچینج کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا تقریباً 65 فیصد بنتی ہیں۔ یہ اعداد و شمار ربا سے پاک سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب اور امکانات کی عکاسی کرتے ہیں۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا کہنا ہے کہ شریعہ کمپلائنٹ بروکریج سروسز کا فروغ حکومت کے ربا سے پاک معیشت کے ہدف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ سرمایہ کاروں کو شفاف اور قابل اعتماد شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرکے ہم کیپٹل مارکیٹ کو وسعت دینا اور اسلامی مالیاتی نظام کی جانب منتقلی کے عمل کو تیز اہم ترجیح ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کمزور معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہے،میاں زاہد حسین
-
ایس ای سی پی نے ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹماسفیرک گیسز لمیٹڈ کے آئی پی او کی منظوری دیدی
-
ایس ای سی پی نے ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز کے آئی پی او کی منظوری دے دی
-
پاکستان میں اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنےوالی برانچز کی تعداد 6700 سے تجاوز کر چکی ہے ، سٹیٹ بینک
-
برائلر گوشت کی قیمت میں29روپے کلو کمی
-
پاکستانی آلو کو 36 عالمی منڈیوں تک برآمدی رسائی حاصل
-
ایس ای سی پی کی جانب سے سٹاک مارکیٹ میں شریعہ کمپلائنٹ بروکریج سیگمنٹ قائم، 33 اسلامی ونڈوز کی منظوری
-
پاکستانی آلو کو 36 عالمی منڈیوں تک برآمدی رسائی حاصل
-
ملک میں 79فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم
-
1500روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، 17اگست کو فیصل آباد میں ہو گی
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.