ایس ای سی پی نے ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز کے آئی پی او کی منظوری دے دی
جمعرات 13 اگست 2026 15:55
(جاری ہے)
آئی پی او بک بلڈنگ کے طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا جس میں 75 فیصد حصص ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور زیادہ مالی استعداد رکھنے والے انفرادی سرمایہ کاروں کے لیے مختص ہوں گے جبکہ باقی 25 فیصد حصص عام سرمایہ کاروں کو پیش کیے جائیں گے۔
کم از کم قیمت پر حاصل ہونے والی رقم کا تقریباً 75 فیصد سرمایہ جاتی اخراجات پر خرچ کیا جائے گا جن میں پلانٹ اور مشینری، ویئر ہاؤسنگ و سٹوریج کی سہولیات اور گرین انرجی انفراسٹرکچر شامل ہیں،تقریباً 10 فیصد رقم ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے جبکہ باقی 14 فیصد مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کے اقدامات کے لیے استعمال کی جائے گی۔ کم از کم قیمت سے زیادہ سٹرائیک پرائس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی اضافی رقم کمپنی کے ورکنگ کیپیٹل کو مزید مستحکم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔اے پی اے جی خوردنی تیل، بناسپتی، صنعتی چکنائی اور مارجرین کے علاوہ مصالحہ جات اور ساسز کی تیاری، پراسیسنگ اور مارکیٹنگ کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمیوں میں سویا بین، کینولا اور دیگر نباتاتی تیل کی ریفائننگ اور پراسیسنگ شامل ہے۔ایس ای سی پی نئی کمپنیوں کی لسٹنگ میں سہولت فراہم کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو وسعت دے کر ایک فعال اور مؤثر کیپٹل مارکیٹ کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ سرمایہ کاروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سرمایہ کاری کا فیصلہ کرنے سے قبل پراسپیکٹس بالخصوص اس میں بیان کردہ خطرات کا بغور جائزہ لیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کمزور معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہے،میاں زاہد حسین
-
ایس ای سی پی نے ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹماسفیرک گیسز لمیٹڈ کے آئی پی او کی منظوری دیدی
-
ایس ای سی پی نے ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز کے آئی پی او کی منظوری دے دی
-
پاکستان میں اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنےوالی برانچز کی تعداد 6700 سے تجاوز کر چکی ہے ، سٹیٹ بینک
-
برائلر گوشت کی قیمت میں29روپے کلو کمی
-
پاکستانی آلو کو 36 عالمی منڈیوں تک برآمدی رسائی حاصل
-
ایس ای سی پی کی جانب سے سٹاک مارکیٹ میں شریعہ کمپلائنٹ بروکریج سیگمنٹ قائم، 33 اسلامی ونڈوز کی منظوری
-
پاکستانی آلو کو 36 عالمی منڈیوں تک برآمدی رسائی حاصل
-
ملک میں 79فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم
-
1500روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، 17اگست کو فیصل آباد میں ہو گی
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.