پاکستان میں اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنےوالی برانچز کی تعداد 6700 سے تجاوز کر چکی ہے ، سٹیٹ بینک

جمعرات 13 اگست 2026 15:51

پاکستان میں اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنےوالی برانچز کی تعداد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) پاکستان میں اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنےوالی برانچز کی تعداد 6700 سے تجاوز کر چکی ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق گذشتہ مالی سال 2026 کے اختتام تک اسلامک بینکنگ کے اثاثہ جات 14.47 ٹریلین روپے جبکہ ڈیپازٹس کاحجم 11.03 ٹریلین روپے تک بڑھ چکا ہے۔ اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثہ جات میں سالانہ 30.7 فیصد جبکہ ڈیپازٹس میں 39.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس بی پی کے مطابق پاکستان میں بینکاری کی صنعت کے مجموعی اثاثہ جات میں اسلامی بینکنگ کے اثاثوں کا تنارسب 22.9 فیصد اور مجموعی ڈیپازٹس میں حصہ 27.8 فیصد تک بڑھ چکا ہے ۔ ایس بی پی کے مطابق ہر سال لاکھوں نئے صارفین اسلامی بینکاری کی خدمات سے استفادہ کرنے والوں میں شامل ہوں رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال 2026 کے دوران پاکستان کی اسلامی کیپٹل مارکیٹ میں نمایاں ترقی رجحان رہا اور دوران سال حکومت نے تقریباً 3.5 ٹریلین روپے سکوک سے حاصل کئے جو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سکوک پروگرام ہے ۔ گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج ،سکوک کی تجارت میں 275 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔\395