بڑی خوشخبری، شالیمار ایکسپریس ٹرین 14اگست سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ

بدھ 12 اگست 2026 20:04

بڑی خوشخبری، شالیمار ایکسپریس ٹرین 14اگست سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2026ء) لاہور سے کراچی کے درمیان سیلاب کی وجہ سے بند ہونے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس کو 14 اگست سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔شالیمار ایکسپریس براستہ فیصل آباد کراچی جاتی تھی جو دو ہفتوں سے بند تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے کی پریمیئم ٹرین کا روٹ تبدیل کر دیا گیا جو اب لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی چلا کرے گی۔ریلوے حکام نے ٹرین کو 5 اسٹاپ بھی دے دیے جس میں کوٹ لکھپت، رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی شالیمار ایکسپریس نے تمام کلاسز کے لیے 14 فیصد رعایت کا اعلان بھی کر دیا۔