احتساب عدالتوں سے اینٹی کرپشن کو منتقل کیے گئے مقدمات کی نیب عدالتوں میں واپسی
سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے مقدمات اینٹی کرپشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا تھا
میاں محمد ندیم
جمعرات 13 اگست 2026
13:38
(جاری ہے)
سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے مقدمات اینٹی کرپشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا تھا اور تمام مقدمات واپس نیب عدالت منتقل کرنے کا کہا تھا احتساب عدالت نے 15 مختلف ریفرنسز میں نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کرپشن کیسز میں بلوچستان کے صوبائی وزیر علی حسن بروہی بھی نامزد ہیں جبکہ عدالت نے سندھ کے سابق چیف سیکرٹری اور لینڈ یوٹیلائزیشن ممبر صدیق میمن کو بھی نوٹس جاری کردیا.
عدالت نے ملیر کے سابق ڈی سی قاضی جان محمد اور سابق ڈسٹرکٹ افسر ریونیو اعجاز حسین کو بھی طلب کرلیا، اس کے علاوہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن عبدالقادر میمن اور سابق سیکشن آفیسر غلام مصطفیٰ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں. احتساب عدالت نے ٹریژری افسر محمد موسیٰ کاظمی، اسسٹنٹ ٹریژری افسر عبداللطیف کھوسو سمیت دیگر کو بھی طلب کرلیا جب کہ میرپور ساکرو کے تپیدار نثار احمد وگن اور علی اصغر میندھرو کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں سابق مختیارکار اقبال اعوان، ملیر کے سابق ڈپٹی کمشنر قاضی جان محمد اور محمد حنیف کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں احتساب عدالت بلڈرز جاوید اقبال اور وسیم احمد شیخ سمیت متعدد ریونیو افسران کو بھی عدالت نے طلب کرلیا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان کے طلبہ ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق امور کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی ملاقات
-
مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی درخواست منظور، عدالت نے ایک مقدمے میں بری کردیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘پیپرلیس اینڈ آٹو میشن ٹیکنالوجی دورمیں داخل
-
6،6 لاکھ پر سینیٹ کے آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ
-
یوم آزادی ہمیں اپنی تاریخ سے وابستگی، قومی ذمہ داریوں کے احساس اور مستقبل کے لیے اجتماعی عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گلبہار پشاور میں جاوید آفریدی کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
-
میر رضا قتل؛ تفتیشی ٹیم کے این سی سی آئی اے کو خطوط، اہم مطالبات سامنے آگئے
-
ڈیفنس میں ڈیڑھ سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع
-
میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، قبر کشائی کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.