اسلام آباد ایئر پورٹ آنے والی پروازوں کو اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت

مشقوں کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر آنے والی پروازوں کو فضا میں انتظار کرنا پڑ سکتا ہے. پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 13 اگست 2026 14:07

اسلام آباد ایئر پورٹ آنے والی پروازوں کو اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2026 ) پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اسلام آباد ایئر پورٹ آنے والی پروازوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں نوٹم کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ آنے والی پروازوں کو آج اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے. پی اے اے کے مطابق مشقوں کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر آنے والی پروازوں کو فضا میں انتظار کرنا پڑ سکتا ہے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ میں ممکنہ تاخیر کے پیش نظر پروازوں کے کپتان اضافی ایندھن لازمی ساتھ رکھیں.