ئ*بختیارآباد میں عوامی مسائل کے حل، امن و امان کے قیام کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 13 اگست 2026 19:50

,بختیارآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2026ء) بختیارآباد میں عوامی مسائل کے حل، امن و امان کے قیام کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد, ایس ڈی پی او محمد آصف خجک, ایس ایچ او محمد جہانگیر گشکوری نے منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دھانی کرائی، کھلی کچہری میں سیاسی و سماجی رہنماؤں, علاقائی معتبرین, اقلیتی برادری, تاجروں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر، ڈی آئی جی سیوی رینج پرویز احمد عمرانی اور ایس ایس پی سیوی عبدالحمید اعوان کی خصوصی ہدایات پر، ڈی ایس پی محمد آصف خجک کی سربراہی میں پولیس تھانہ بختیارآباد میں عوامی مسائل کے حل، امن و امان کے قیام اور پولیس و عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں پولیس افیسران، اسپیشل برانچ, تاجروں، شہریوں, قبائلی عمائدین، معززین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے امن و امان, مین روڈ پر چوری کی وارداتوں، بختیارآباد مین بازار میں ٹریفک کی روانی اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر ایس ایچ او بختیارآباد محمد جہانگیر گشکوری, اے ایس آئی ملک میران خان ڈومکی, سلطان گولڈن, میر کغایت اللہ ڈومکی بھی موجود تھے۔

کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او محمد آصف خجک اور ایس ایچ او محمد جہانگیر گشکوری نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا، پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا اور عوامی مسائل کو بروقت حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان، جرائم پیشہ اور امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں، مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں تاکہ علاقے میں پائیدار امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ آخر میں شرکاء نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پیش کیے گئے مسائل پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا اور عوام کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔