کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

جمعرات 13 اگست 2026 20:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پاکستان کا 79واں کایوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے کوئٹہ میں دن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوگا جبکہ یو م آزادی کی مرکزی تقریب بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر ہوگی جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی پرچم کشائی کریں جبکہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل بلوچستان ہائیکورٹ کی بلڈنگ میں پرچم کشائی کریں اسکے علاوہ جمعرات کی شب یوم آزادی کی مناسبت سے کوئٹہ کینٹ کے پولو گراؤنڈ میں تقریب منعقد کی گئی جس میں جشن آزادی بھر پور انداز میں منایا گیا تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی ،کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جشن آزادی کے سلسلے میں سڑکوں اوراہم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں اور سبز ہلالی پرچموں سے سجادیا گیا ہے صوبے بھر میں آج صوبائی وزراء ،اراکین اسمبلی اور سرکاری عہدیداران جشن آزادی کی تقریبات میںشرکت کریں گے۔ جشن آزادی کے موقع پر کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں کوئٹہ شہر میں جگہ جگہ پولیس اورایف سی نے ناکے لگاکر مشکوک افراداور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھاجبکہ پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کوئٹہ شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا۔