جاپان میں شدید بارش، 4 افراد ہلاک، ایک لاپتہ

جمعہ 14 اگست 2026 09:12

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2026ء) جاپان کے صوبہ چیبا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں چار افراد ہلاک، ایک لاپتہ جبکہ چار افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث تقریباً 25 ہزار 270 گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ریکارڈ بارش کے بعد چیبا کے بعض علاقوں کے لیے جاری خطرے کی بلند ترین سطح پانچ کی ہنگامی وارننگ کو جمعہ کی صبح سطح چار یا اس سے کم کردیا۔

حکام کے مطابق چیبا اور ایباراکی صوبوں میں ایک وقت میں 4 لاکھ سے زائد افراد کے لیے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے تھے، جبکہ جمعہ کی صبح تک تقریباً ایک لاکھ 26 ہزار افراد کے لیے یہ احکامات برقرار تھے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو لینڈ سلائیڈنگ، نشیبی علاقوں میں سیلاب اور دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کے خطرات کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔