مکہ دفاعی معاہدے نے یومِ آزادی کے جشن کو دوبالا کر دیا ،علماء مشائخ (ن)لیگ

ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کی ترقی، خوشحالی اوراستحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے

جمعہ 14 اگست 2026 13:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2026ء) علما و مشائخ مسلم لیگ( ن) کے اراکین نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے نے یومِ آزادی کے جشن کو دوبالا کر دیا ہے 14 اگست کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں، جدوجہد اور عزم کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن صرف جشن منانے کا نہیں بلکہ اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کی ترقی، خوشحالی اوراستحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

زرائع کے مطابق علما مشائخ ونگ مسلم لیگ سرگودھا کی تقریب جشن آزادی میں پیر سید عرفان رسول شاہ،ملک ضیا الحق،شیخ نعیم طاہر،شفقت اقبال للہ،چوہدری محمد ندیم،حسن امین،اسد عباس اسد،شمشاد علی بخاری،میاں محمد رضا،عون مرتضی کرمانی اور دیگر نے قوم کو یومِ آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مکہ باہمی دفاعی معاہدہ نے یوم آزادی کو چار چاند لگا دیے جس کے مثبت اور دورس نتائج برآمد ہونگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حق، سچ اور عوامی مسائل کی مثر ترجمانی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور خلوص کے ساتھ نبھاتے رہیں گے۔انہوں نے دعا کی اللہ تعالی ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کی نعمتوں سے مالا مال رکھے، اور ہمیں وطن کی خدمت کا جذبہ عطا فرمائے آخر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی اور یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔