یوم آزادی پر پی سی بی کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم میں پروقار تقریب کا انعقاد
جمعہ 14 اگست 2026 13:43
(جاری ہے)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران و ملازمین سمیت ان کی فیملیز نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔
پی سی بی اسٹاف اور ان کے اہل خانہ نے یوم آزادی کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئے قومی جذبے کے ساتھ تقریب کو یادگار بنایا۔ ۔چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب میں پی سی بی کی جانب سے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، جبکہ یہ دن ملک کی ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام بھی دیتا ہے۔تقریب میں موجود پی سی بی کے اسٹاف اور ان کے اہل خانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، وقار اور سربلندی کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ اس تقریب نے قومی جذبے، اتحاد اور وطن سے محبت کے جذبات کو مزید اجاگر کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک بار پھر پوری قوم کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی گئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی پاکستانی فٹبال کی تقریب پذیرائی، امریکی میئرز اور پاکستانی کمیونٹی کی شرکت
-
انگلینڈ وہ غلطیاں نہیں کرے گا جو ویسٹ انڈیز نے کی تھیں : شعیب اختر
-
احسان اللہ فٹنس اور ڈسپلن پر توجہ دیں : عثمان خان شنواری
-
باولنگ ایکشن تنازع کے دوران سنیل نارائن نے میرا بہت ساتھ دیا : عثمان طارق
-
ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ، پاک انگلینڈ ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی
-
ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز کل15 اگست سے بیلجیم اور نیدرلینڈز میں ہوگا
-
معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل،احمر عباس سلڈیرا، ذیشان بھٹی فہیم اکبر اور دانیال اعجاز نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ’’فور نیشن انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ‘‘کی تیاریوں کے لیے قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اگست سے اسلام آباد میں طلب کر لیا
-
پاکستان اور ایران میں کرکٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق، پاکستانی کوچز ایرانی کرکٹرز کی تربیت کریںگے
-
فیفا صدر کو بڑا دھچکا، آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے حمایت واپس لے لی
-
بنگلادیش کے کامیاب ترین بلے باز نے آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ کھیل کر ریکارڈ قائم کردیا
-
آج کا دن اس پرچم کے نام جس کا ستارہ ہمارے سینے پہ سجتا ہے تو ہماری پہچان مکمل ہوتی ہے، بابر اعظم کا یوم آزادی پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.