میر رضا کیس، کرائم سین پر سب سے پہلے پہنچنے والے ایدھی اہلکار نے اہم تفصیلات بتا دیں

پولیس کی موجودگی میں جھاڑیاں اور گملے ہٹائے گئے، لاش سیدھی کرنے پر گولی لگنے کا پتا چلا، لاش کی حالت دیکھ کر محسوس ہوا کہ نوجوان پر کسی قسم کا کیمیکل یا تیزاب پھینکا گیا ہے، اہلکار محسن شاہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 14 اگست 2026 17:20

میر رضا کیس، کرائم سین پر سب سے پہلے پہنچنے والے ایدھی اہلکار نے اہم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست 2026ء)  کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے۔ کرائم سین پر سب سے پہلے پہنچنے والے ایدھی ریسکیو اہلکار محسن شاہ نے واقعے کے حوالے سے اہم تفصیلات بیان کردی ہیں۔  اے آر وائی نیوز کے مطابق محسن شاہ نے بتایا کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں پہلے سے پولیس کی موبائلز موجود تھیں، تاہم جھاڑیوں اور گملوں کی وجہ سے لاش واضح طور پر دکھائی نہیں دے رہی تھی۔

(جاری ہے)

ایدھی رضاکار کے مطابق پولیس کی مدد سے گملے اور جھاڑیاں ہٹائی گئیں، جس کے بعد لاش کو سیدھا کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو سیدھا کرنے پر معلوم ہوا کہ نوجوان کو گولی لگی ہوئی تھی۔ محسن شاہ کے مطابق لاش کی حالت دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ اس پر کسی قسم کا کیمیکل یا تیزاب پھینکا گیا ہے۔ ایدھی اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی طور پر جائے وقوعہ پر موجود افراد نے لاش کا معائنہ کیا اور صورتحال کو گن شاٹ اور کیمیکل حملے سے جوڑا۔ میر رضا کیس میں پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :