سوات میں سیلاب کے ایک سال بعد بھی ہزاروں متاثرین امداد کے منتظر
اتوار 16 اگست 2026 18:35
(جاری ہے)
ایک سال گزرنے کے باوجود متاثرین متعلقہ سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں اور حکومتی وعدوں اور اعلانات کے باوجود انہیں امداد نہیں مل سکی۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ سیلاب ان کے گھروں سے صرف چھتیں اور دیواریں نہیں بلکہ زندگی بھر کی جمع پونجی، فرنیچر اور گھریلو سامان بھی بہا لے گیا، جس کے باعث کئی خاندان آج بھی اپنے گھروں کو مکمل طور پر آباد نہیں کرسکے۔ دکانداروں اور کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے لیے انہوں نے قرضے لے کر دکانیں بحال کیں اور انہیں امید تھی کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم ملنے سے وہ قرضے ادا کرسکیں گے، مگر ایک سال گزرنے کے باوجود امداد نہ ملنے سے وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ امدادی رقوم کے حصول کے لیے متاثرین کی جانب سے متعدد بار احتجاج بھی کیا گیا، تاہم ان کے مطابق حکومتی سطح پر تاحال کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک سال سے امداد کے منتظر تمام مستحق خاندانوں، دکانداروں اور کاروباری افراد کے نقصانات کا فوری طور پر امدادی رقوم جاری کی جائیں تاکہ وہ اپنے اجڑے ہوئے گھر دوبارہ آباد اور تباہ شدہ کاروبار بحال کرکے معمول کی زندگی کی طرف واپس آسکیں۔مزید قومی خبریں
-
سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 25 ملزمان گرفتار
-
کراچی؛ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار
-
پشاور، مرغیوں پرجوا کرنے میں 5ملزمان گرفتار
-
طلال چوہدری کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، حکومت کسی سیاسی جماعت کے سیاسی موقف یا احتجاج کے حق سے انکار نہیں کرتی ، وزیر مملکت برائے داخلہ
-
گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا کے مائیکرو بائیولوجسٹس، بائیوٹیکنالوجسٹس اور بائیو کیمسٹس کے وفد کی ملاقات
-
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی (کل )اہم پریس کانفرنس کریں گے
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس
-
کابینہ کمیٹی برائے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا پہلا اجلاس
-
سندھ کی تقسیم کرنے اور نئے صوبے بنانے کی باتیں کرنے والوں کو سندھ کے طول و عرض اور حقائق کا کچھ علم نہیں،سعید غنی
-
ندیم افضل چن کی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
-
ستھرا پنجاب مہم،رہائشی علاقوں میں مویشیوں کیخلاف آپریشن کے دوران 20حویلیاںا و باڑے مسمار
-
لاہور میں نصب کردہ 39واٹر فلٹریشن پلانٹس تین سال میں ہی غیر فعال ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.