وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پراظہار افسوس

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 17 اگست 2026 18:43

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پراظہار ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اگست ۔2026 ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے.

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے قاضی ندیم اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قاضی ندیم اقبال بہت ملنسار اور پروفیشنل جرنلسٹ تھے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ندیم اقبال شعبہ رپورٹنگ سے طویل عرصہ وابستہ رہے ان کے انتقال پر دلی افسوس ہے. وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میری ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں عظمیٰ بخاری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ندیم اقبال کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے.