درخت کرة ارض پر حیات کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
پیر 17 اگست 2026 19:54
(جاری ہے)
بارش کے پانی کو زمین میں جذب کرنے، آبی ذخائر کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور سبز رقبے میں کمی سے زمین کی پانی جذب کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں بارشوں دوران سیلاب کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ، دریاؤں اور قدرتی آبی گزرگاہوں کی حفاظت اور بڑے پیمانے پر شجرکاری سیلاب کے خطرات کم کرنے اور ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات ہیں۔اسپیکر نے کہا کہ شجرکاری محض درخت لگانے تک محدود نہیں بلکہ ان کی مناسب دیکھ بھال اور نشوونما یقینی بنانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ شجرکاری مہمات میں بھرپور حصہ لیں اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کو اپنا قومی فریضہ سمجھیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ، جنگلات کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہمات کی کامیابی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں، بلدیاتی اداروں، تعلیمی اداروں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کو مربوط اور مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے جنگلات کے رقبے میں اضافے کے ساتھ ساتھ موجودہ جنگلات کے تحفظ، قدرتی آبی گزرگاہوں کی بحالی اور پانی کے مؤثر انتظام کے لیے بھی مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمان ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور قدرتی وسائل کے مؤثر اور پائیدار استعمال کے لیے قانون سازی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کسی ایک ادارے یا حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہر شہری کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے، ان کی حفاظت کرنے اور ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سرسبز پاکستان ہی صحت مند، محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کا تحفظ اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی بحالی اور قدرتی ماحول کا تحفظ سیلاب سمیت موسمیاتی آفات کے خطرات کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمان ماحول دوست اقدامات، ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سحر کامران کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا
-
درخت کرہ ارض پر حیات کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
-
اعظم نذیر تارڑ کی زیرِ صدارت رائٹ آف وے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس، قانونی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا
-
صدر مملکت کی انڈونیشیا کے صدر، حکومت اور عوام کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد
-
وزیراعظم کا اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی
-
سیرین ایئر نے پاکستان میں فضائی آپریشنز مستقل طور پر بند کردیے
-
میر رضا قتل کیس: دونوں ہاتھوں پر گن شاٹ ریزیڈیو کی تصدیق
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت این آئی سی وی ڈی کی گورننگ باڈی کا اجلاس
-
معتبر بین الاقوامی اسکالرشپ کیلیے محمد احمد کا انتخاب سندھ اور پاکستان کیلیے باعث فخر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
ماحول کے تحفظ، تباہ شدہ علاقوں کی بحالی اور پاکستان کو سرسبز و موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لئے اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا مون سون شجرکاری ..
-
کیش لیس پاکستان کی جانب عملی پیش رفت، ڈیجیٹل ادائیگیوں کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم ہے، بلال اظہر کیانی
-
درخت کرة ارض پر حیات کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.