وزیراعظم کی اپوزیشن کو ایک بار پھرمذاکرات کی پیش کش، ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی خوش آئند ،آئندہ دنوں میں صورتحال بہتر ہوگی ، شہباز شریف
جمعرات 20 اگست 2026 16:57
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے جنگ شروع ہوتے ہی پی ایس ڈی پی پر کٹ لگا کر 128ارب روپے فراہم کئے تھے تاکہ عوام کویکدم آسمان سے باتیں کرتی پٹرولیم کی قیمتوں سے بچایا جاسکے، حکومت نے عام آدمی کو بچانے کےلئے فوری اقدامات کئے ، صوبوں نے بھی اس میں اپنا کردار ادا کیا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ دنوں میں صورتحال بہتر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاوشیں رنگ لائیں گی ، ہم کوشش کررہے ہیں کہ کشیدگی میں کمی آئے ، حکومت نے اڑھائی سال میں معیشت کی بہتری کےلئے جو اقدامات کئے ہیں اس کے اثرات آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں ، امن کی صورتحال کا معمول پر آنا اس کےلئے ضروری ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے کل ریٹیلرز کےلئے ایپ کاآغاز کیا ہے اس سے امید ہے کہ تاجر برادری جن کی مشاورت سے اقدامات کئے گئے ہیں مطمئن ہوگی ، ایف بی آر کو واضح ہدایات دی ہیں کہ تاجروں کی مشاورت سے منصوبہ بندی کی جائے اور انہیں اگرکسی نے تنگ کرنے کی کوشش کی تو وہ سزا کےلئے تیار رہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیرخزانہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ تاجروں کےلئے پہلی بار حکومت ایک اچھی سکیم لے کر آئی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی کی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، جولائی 2026میں اس میں 18فیصد اضافہ ہوا ، یہ بہت بڑی کامیابی ہے جس کےلئے میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ گوگل کا ایک وفد پاکستان آیا ہوا ہے جس سے دو دن پہلے ملاقات ہوئی تھی ، گوگل کے پاکستان میں دفتر کا افتتاح ہوگیا ہے، حکومت ہر شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن کےلئے اقدامات کررہی ہے، گورننس کا سارا نظام ڈیجیٹل ہونا چاہئے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بامقصد بات چیت کےلئے تیار ہے،قومی اسمبلی میں بھی میں نے اس کی پیش کش کی تھی اور کابینہ میں بھی اور آج پھر یہ بات دہرانا چاہتا ہوں کہ ہم تیار ہیں اور اس فورم سے اپوزیشن کو پیش کش کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور بیٹھ کر بات کریں ، معاملات کو بات چیت سے طے کریں تاکہ پاکستان کی معاشی ترقی او ر جمہوریت کو تقویت دے سکیں لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے اب اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کتنا جلد تعمیری بات چیت کےلئے تیار ہوتے ہیں ۔\932مزید اہم خبریں
-
عمران خان بالکل فٹ! لیکن بانی کی صحت کا جھوٹ پھیلا کر یہ اندرون بیرون ملک سے اربوں روپے اکٹھے کرتے ہیں
-
چھ یورپی ممالک نے ویسٹ بینک میں نئی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کر دی
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان پارلیمانی، سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور دفاعی روابط مزید بڑھانے پر اتفاق
-
سٹیٹ بینک نے مارکیٹ میں 2.85 ٹریلین روپے کی لیکویڈیٹی فراہم کر دی
-
عمران خان شفاء اسپتال لے جانا پڑے گا، ورنہ حکومت کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی، اسد عمر
-
'عمران خان کا طبی معائنہ شفا ہسپتال کے بجائے پمز میں کرانا عدالت کی توہین،‘ اہل خانہ اور پی ٹی آئی کا دعویٰ
-
اعظم نذیر تارڑ کادہشت گردی کے تمام متاثرین اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش
-
وزیرتجارت سے ڈیجیٹل اتھارٹی کے نمائندوں اور Sky47کی انتظامیہ کی ملاقات، منسلک اداروں کے لیے ڈیجیٹل ایکو سسٹم بارے تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا زیرِ تربیت افسران کے ساتھ پارلیمانی جمہوریت اور آئینی طرزِ حکمرانی پر تبادلہ خیال
-
شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی، طارق فضل چوہدری
-
بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور تشخیصی مراحل کے دوران ان کی ہمشیرہ ساتھ موجود رہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل ہوا، سازشی کسی اور چکر میں ہسپتال گیا تھا، ناصر بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.