انشورنس صارفین کے تحفظ کے لیے ایس ای سی پی کے نئے مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا مسودہ جاری
جمعرات 20 اگست 2026 23:05
(جاری ہے)
مسودے کے مطابق لائف انشورنس کلیم پر تمام مطلوبہ دستاویزات اور وضاحتیں موصول ہونے کے بعد کمپنی کو 20 ورکنگ دن میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ اگر کلیم کی تحقیقات ضروری ہوں تو تحقیقات بھی 20 ورکنگ دن میں مکمل کرکے مزید 10 ورکنگ دن میں کلیم کا فیصلہ کرنا ہوگا۔
کلیم مسترد کرنے کی صورت میں صارف کو وجوہات تحریری طور پر فراہم کرنا لازمی ہوگا۔نان لائف انشورنس میں موٹر کلیمز پر حتمی سروے رپورٹ موصول ہونے کے بعد پانچ ورکنگ دن جبکہ دیگر کلیمز پر سات ورکنگ دن میں فیصلہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ہیلتھ انشورنس میں ہسپتال میں داخل مریض کے کلیم کو ضروری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد 20 ورکنگ دن میں نمٹانا ہوگا۔ ہسپتال سے ڈسچارج کی درخواست موصول ہونے پر انشورنس کمپنی کو تین گھنٹے کے اندر حتمی منظوری دینا ہوگی، جبکہ کمپنی کی جانب سے تاخیر کے باعث مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے سے نہیں روکا جا سکے گا۔مجوزہ قواعد کے تحت انشورنس کمپنی صرف وہی دستاویزات طلب کرسکے گی جو کلیم سے براہِ راست متعلق ہوں۔ انڈر رائٹنگ کے مرحلے پر درکار دستاویزات بعد میں طلب نہ کیے جانے کی بنیاد پر کلیم مسترد نہیں کیا جا سکے گا۔کلیم کی اطلاع موصول ہونے کے سات ورکنگ دن کے اندر کمپنی کو کلیم کی وصولی کی تصدیق، ریفرنس نمبر، متعلقہ رابطہ معلومات، متوقع پراسیسنگ ٹائم اور مطلوبہ دستاویزات کی تفصیل فراہم کرنا ہوگی۔صارفین کو مزید باخبر بنانے کے لیے انشورنس کمپنیوں کو اپنی کلیمز کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا پابند بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ کمپنیوں کو اپنی ویب سائٹس اور سالانہ رپورٹس میں کلیم سیٹلمنٹ، مسترد شدہ کلیمز، زیر التوا کلیمز اور ایک سال سے زائد عرصے سے زیر التوا کلیمز کا تناسب ظاہر کرنا ہوگا۔مجوزہ قواعد میں نئی پالیسی کی درخواست پر سات ورکنگ دن میں فیصلہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ لائف انشورنس پالیسی کی دستاویزات مطلوبہ شرائط پوری ہونے اور پریمیم وصول ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ 20 ورکنگ دن میں جاری کرنا ہوں گی۔ڈیجیٹل ذرائع یا ٹیلی مارکیٹنگ کے ذریعے فروخت ہونے والی پالیسی کی دستاویزات زیادہ سے زیادہ تین ورکنگ دن میں جاری کرنا ہوں گی۔موٹر انشورنس میں کمپنی کو پالیسی کے اجرا یا تجدید سے قبل صارف کو گاڑی کی موجودہ تخمینی مارکیٹ ویلیو سے آگاہ کرنا ہوگا۔ صارف کو اوور انشورنس یا انڈر انشورنس کی صورت میں کلیم پر پڑنے والے ممکنہ اثرات سے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔منظور شدہ موٹر گاڑی کی مرمت عمومی حالات میں تخمینے کی منظوری کے بعد 15 ورکنگ دن کے اندر مکمل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ مکمل تباہ یا معاشی طور پر ناقابلِ مرمت گاڑیوں کے کلیمز کے لیے بھی واضح تقاضے مقرر کیے گئے ہیں۔مجوزہ رولز کے تحت نان لائف انشورنس پالیسی ہولڈر کو مقررہ شرائط کے تحت پالیسی کی مدت کے دوران بغیر وجہ بتائے پالیسی منسوخ کرنے اور باقی مدت کا پریمیم واپس لینے کا حق حاصل ہوگا۔دوسری جانب انشورنس کمپنی پالیسی صرف فراڈ پر مبنی غلط بیانی یا حقائق چھپانے کی بنیاد پر منسوخ کرسکے گی، جبکہ پالیسی ہولڈر کو کارروائی سے قبل جواب دینے کے لیے کم از کم 15 ورکنگ دن فراہم کرنا ہوں گے۔مجوزہ قواعد کی خلاف ورزی پر انشورنس کمپنی اور دانستہ طور پر خلاف ورزی میں شریک ذمہ دار افسران پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں روزانہ مزید 10 ہزار روپے تک جرمانہ بھی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ایس ای سی پی نے ایس آر او 1377(I)/2026 کے ذریعے مجوزہ قواعد پر عوام، انشورنس انڈسٹری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے 30 دن کے اندر تجاویز اور اعتراضات طلب کیے ہیں۔ موصول ہونے والی آرائ کا جائزہ لینے کے بعد قواعد کو حتمی منظوری کے متعلقہ عمل کے لیے پیش کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گی: سینیٹر پرویز رشید
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.