راشد منہاس شہید کی 55ویں برسی، دفاعِ وطن کی لازوال داستان آج بھی زندہ
جمعرات 20 اگست 2026 22:29
(جاری ہے)
20 اگست 1971 کو راشد منہاس شہید نے تربیتی پرواز کے لیے مسرور ایئر بیس سے اڑان بھری۔
اسی دوران انسٹرکٹر پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان نے طیارے کو ہائی جیک کرکے بھارت لے جانے کی کوشش کی۔راشد منہاس شہید نے صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے طیارے کا رخ واپس پاکستان کی جانب موڑنے کی بھرپور کوشش کی۔ بھارتی سرحد سے تقریباً 40 میل کی مسافت پر بھی انہوں نے طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے اور اسے دشمن کی جانب جانے سے روکنے کی جدوجہد جاری رکھی۔بالآخر راشد منہاس شہید نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر طیارے کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا، جس کے نتیجے میں طیارہ بھارتی سرحد سے تقریباً 32 میل دور گر کر تباہ ہوگیا۔ یوں انہوں نے اپنی جان قربان کرکے طیارے کو دشمن ملک لے جانے کی سازش ناکام بنا دی۔راشد منہاس شہید کی یہ عظیم قربانی اس عزم کی روشن مثال بن گئی کہ وطن کی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اپنی جان مادرِ وطن پر قربان کردی لیکن پاکستان کے وقار پر آنچ نہیں آنے دی۔پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی بے مثال شجاعت اور فرض شناسی انہیں پاکستان کی دفاعی تاریخ کے عظیم سپوتوں میں ممتاز مقام عطا کرتی ہے۔ ان کی لازوال داستانِ قربانی پاک فضائیہ کے جوانوں اور پوری قوم کے لیے آج بھی حب الوطنی، وفاداری اور دفاعِ وطن کے جذبے کا سرچشمہ ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا کا صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب
-
حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات
-
نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت فراہم کر دی
-
ہاکی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے دی
-
عمران خان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ،اس پر سیاست نہ کی جائے، خواجہ آصف
-
وہاڑی میں ڈکیتی کے دوران خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا
-
پنجاب حکومت کا سرکاری افسران کی طویل رخصت کی حوصلہ شکنی کا فیصل
-
دہشت گردی کا نشانہ بننے والے خاندانوں کا دکھ ناقابل بیان ہے ،شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
پشاور ،سوشل میڈیا پراسلحہ نمائش کی وڈیو اپلوڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
لاہورکے مختلف مقامات پر تین افراد جاں بحق
-
طلاق کے نوٹس پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی
-
ریلوے لائن کراس کرتے دو افراد ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.