uپائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کا 55واں یومِ شہادت

ذ*راشد منہاس شہید پاک فضائیہ کے جوانوں کے لیے فرض شناسی کی روشن مثال ہیں

جمعرات 20 اگست 2026 19:50

ٴْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2026ء) نشانِ حیدر پانے والے پاک فضائیہ کے سب سے کم عمر شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 55واں یومِ شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ راشد منہاس شہید پاک فضائیہ کے جوانوں کے لیے فرض شناسی اور وطن سے وفاداری کی وہ روشن مثال ہیں جنہوں نے دفاعِ وطن کے لیے لازوال داستان رقم کی۔تفصیلات کے مطابق پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید 17 فروری 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے 14 مارچ 1971ء کو پاک فضائیہ کے 51ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا، جس کے بعد انہیں آپریشنل کنورژن کورس کے لیے مسرور (ماری پور) ائر بیس پر واقع نمبر 2 اسکواڈرن میں تعینات کیا گیا۔20 اگست 1971ء کو جب پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے کراچی کے مسرور ائر بیس سے ٹی-33 ٹرینر طیارے میں اڑان بھری تو ان کے انسٹرکٹر پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان نے طیارے کو ہائی جیک کر کے بھارت لے جانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

بھارتی سرحد سے محض 40 میل کے فاصلے پر راشد منہاس نے طیارے کا رخ واپس پاکستان کی طرف موڑنے کی جدوجہد کی اور انسٹرکٹر کی تمام تر کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ کر اسے تباہ کر دیا۔پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے طیارے کو دشمن ملک لے جانے کی مذموم سازش ناکام بنا دی۔ وطن کے اس بہادر سپوت نے اپنی جان مادرِ وطن پر قربان کر دی لیکن ملکی وقار پر آنچ نہیں آنے دی۔ وہ پاکستان کی دفاعی تاریخ میں سنہرا باب رقم کرنے والے عظیم قومی ہیرو ہیں۔