خواتین کی ترقی پاکستان کی ترقی کا بنیادی تقاضا ہے، فرح ناز اکبر
اتوار 23 اگست 2026 19:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان خواتین تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں بے پناہ صلاحیت رکھتی ہیں۔
مناسب تربیت، مالی سہولیات، کاروباری مواقع اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کرکے خواتین نہ صرف اپنے خاندانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنا سکتی ہیں بلکہ ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت نے کہا کہ بالخصوص دیہی اور پسماندہ علاقوں کی خواتین کو ترقی کے عمل میں شامل کرنا ضروری ہے۔ دستکاری، ثقافتی فنون، گھریلو صنعت اور ای کامرس کے ذریعے خواتین کے لیے باعزت روزگار اور معاشی خودمختاری کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔فرح ناز اکبر نے کہا کہ خواتین ہماری ثقافت، روایات اور قومی ورثے کی حقیقی محافظ ہیں۔ روایتی ہنر اور ثقافتی فنون کو جدید مارکیٹ سے منسلک کرکے قومی ورثے کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے روزگار اور آمدن کے نئے ذرائع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی سیاسی شمولیت جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے۔ خواتین کو سیاسی عمل، قانون سازی اور فیصلہ سازی میں مؤثر کردار دینا وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ خواتین کی تعلیم، معاشی خودمختاری اور سیاسی شرکت کو اہمیت دی ہے۔فرح ناز اکبر نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں، اپنی آواز مؤثر انداز میں بلند کریں اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا پاکستان تشکیل دینا ہے جہاں ہر بیٹی کو تعلیم، ہر عورت کو عزت، ہر ہنرمند خاتون کو روزگار اور ہر باصلاحیت خاتون کو قیادت کا موقع حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ خواتین بااختیار ہوں گی تو خاندان مضبوط ہوگا، خاندان مضبوط ہوگا تو معاشرہ مضبوط ہوگا، اور مضبوط معاشرہ ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد بنے گا۔آخر میں فرح ناز اکبر نے سیمینار کے منتظمین کو خواتین کی ترقی اور بااختیاری جیسے اہم موضوع پر مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی ترقی خواتین کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.