اسٹارٹ اپس کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع، ایس ای سی پی کا ونچر کیپیٹل بل تجویز
پیر 24 اگست 2026 14:53
(جاری ہے)
ہائی گروتھ ٹیکنالوجی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو سرمائے کے حصول کے لیے اکثر بیرون ملک یا موجودہ ملکی ریگولیٹری نظام سے باہر کے ذرائع پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو مشترکہ طور پر ونچر کیپیٹل کے لیے ایک مؤثر ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دینے اور اسٹارٹ اپس و تیزی سے ترقی کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے سرمایہ تک رسائی آسان بنانے کی ہدایت کی تھی۔مجوزہ بل میں ونچر کیپیٹل فنڈز اور فنڈ منیجرز کے لیے سادہ، شفاف اور کاروبار دوست ریگولیٹری نظام متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے تحت آسان لائسنسنگ اور رجسٹریشن، سادہ آپریشنل ڈھانچے جبکہ گورننس اور رپورٹنگ کے واضح تقاضے وضع کیے جائیں گے، جس سے ونچر کیپیٹل سرگرمیوں کو پاکستان کے باضابطہ مالیاتی نظام کا حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ مجوزہ قانون کے ذریعے نجی سرمایہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے کاروباروں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ونچر کیپیٹل سرمایہ کاری کی زیادہ خطرے اور جدت پر مبنی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریگولیٹری رکاوٹیں کم کرنے کے ساتھ مؤثر گورننس اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔اگلے مرحلے میں ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے بل کے مسودے پر اسٹارٹ اپس، فنڈ منیجرز، قانونی و مالیاتی ماہرین، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور متعلقہ صنعتی و کاروباری تنظیموں سمیت اہم فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔عوامی مشاورت مکمل ہونے کے بعد مسودہ قانون سازی کے آئندہ مراحل کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گی: سینیٹر پرویز رشید
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.