حسن ابدال، پولیس نے 04 ملزمان کو گرفتار کر کے 1100 گرام آئس، 1700 گرام چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا

پیر 24 اگست 2026 16:34

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2026ء) اٹک پولیس نے 04 ملزمان کو گرفتار کر کے 1100 گرام آئس، 1700 گرام چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک حضرو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راشد حیات نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ محمد وارث ولد عبدالرزاق سکنہ حضرو سے 1100 گرام آئس برآمد کرلی، اسی طرح تھانہ فتح جنگ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نوید احمد نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ آصف اللہ ولد خمید شاہ سکنہ ہنگو سے 1700 گرام چرس جبکہ سب انسپکٹر افتخار احمد نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ احسن علی ولد محمد اسلم سکنہ رتوال تحصیل فتح جنگ سے اسلحہ ناجائز رپیٹر 12 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، اسی طرح تھانہ نیوائیرپورٹ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سعید الرحمٰن نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ محمد سبحان ولد محمد ریاض سکنہ راولپنڈی سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہونے پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ھے۔

\378