مریم نواز کا روڈز پر مین ہول، گٹر ڈھکن کا لیول اوپر نیچے ہونے کا نوٹس،سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم
پیر 24 اگست 2026 20:26
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دکانداروں سے کسی بھی قسم کے چارجز بلااجازت وصولی سے روک دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں کسی بھی مقام پر سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہرنئی روڈز کے اطراف میں سٹینڈرڈ سائٹ ڈرینج بنانے ، روڈسائیڈ سائینج اور لین مارکنگ یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر منصوبے کی الگ الگ ٹائم لائن طلب کر لی۔ اجلاس میں لاہور کی دس سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی، ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ،ڈیوس روڈ، لوئر مال، لارنس روڈ، کیوئنز روڈ، بینک روڈ شامل کیاگیا۔اجلاس میں بتایاگیا کہ لکشمی چوک کی بیوٹیفکیشن، میٹرو ٹریک اور پلرز پر آرٹ ورک ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان روڈ پر اورنج لائن ٹرین ٹریک کی بیوٹیفکیشن، صفائی، شجرکاری اور میورل پینٹنگ کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈز پراجیکٹس کو مکمل طور پر ڈسٹ فری کرنے کا حکم دیا ہے ۔لاہور کی مضافاتی دیہی روڈز کی تعمیرو توسیع کے پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔ضلع قصور میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع،سولر سٹریٹ لائٹس اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ضلع شیخوپور میں سیوریج اینڈ پمپنگ سٹیشن،روڈز کی تعمیر و توسیع کے پانچ پراجیکٹس کی منظوری دی ہے ۔ملتان ڈویژن میں 42 اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ملتان میں دورویہ سڑکوں، لین مارکنگ، ڈرینج کی منظوری، مضافاتی علاقوں میں سیوریج، ڈرینج پراجیکٹس بھی مکمل کی جائیں گے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خانیوال، کبیر والا، میاں چنوں، جہانیاں، تلمبہ میں مختلف پراجیکٹس کی منظوری دی ہے ۔ضلع وہاڑی میں روڈز، ڈسپوزل سٹیشن سولرائزیشن سمیت چھ سکیموں کی منظوری دی گئی۔لودھراں میں چلڈرن پارک، سٹریٹ لائٹس، روڈز کی تعمیرو توسیع، بیوٹیفکیشن سمیت 6 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔بہاولپور12، رحیم یار خان 3، بہاولنگر8 اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ضلع ساہیوال کی 13، اوکاڑ 4، پاکپتن کی 14 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ سڑکوں کی بیوٹیفکیشن، تعمیر و توسیع، سولرسٹریٹ لائٹس، سپورٹس ایرنا اور دیگر شامل ہے ۔فیصل آباد میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 13 منصوبے، ضلع چنیوٹ کے 6پراجیکٹ،جھنگ میں 18 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شاپنگ ایرینا اور فوڈ سٹریٹ بنے گی، کمالیہ میں سپورٹس سٹیڈیم اور بیڈ منٹن سٹیڈیم بنایا جائے گا۔ضلع راولپنڈی کے 13،اٹک کے 6، مری کے 4، جہلم اور چکوال کے 7,7 پراجیکٹ منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حسن ابدال، حضرو، کلر کہار اور دیگر تحصیلوں کے پراجیکٹ بھی طلب کر لیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
صومالیہ: امدادی کٹوتیوں سے 10لاکھ بچوں کو غذائی قلت کا سامنا
-
جانیے اقوام متحدہ اے آئی کے ذریعے کیسے انسانی حقوق پروان چڑھا رہی ہے؟
-
مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے متعدد افراد کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا
-
شوہر اور ملازم کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
-
حکومت کی حماقتیں جاری ہیں، بہتر ہے مزید حماقتیں مت کریں
-
سرحد ہونیورسٹی واقعہ کے حقائق؛ لیفٹننٹ کرنل اسفند کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا
-
وفاقی وزیر احد چیمہ کی سول سروس کی تربیت اور این ایس پی پی کے نصاب کو تحقیق کی بنیاد پر ازسرنو تشکیل دینے کی ہدایت
-
رانا مشہود سے ایس اے او سی وفد کی ملاقات، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے حنا جاوید کے قتل کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور خواتین ویمن پارلیمانی کاکس کے حوالے کردیا
-
مدارسِ عربیہ کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں‘ طاہرمحمود اشرفی
-
وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کیلئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
-
مریم نواز کا روڈز پر مین ہول، گٹر ڈھکن کا لیول اوپر نیچے ہونے کا نوٹس،سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.