وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کیلئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی

پیر 24 اگست 2026 20:26

وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کیلئے مارچ 2027 ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کے لئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ترقیاتی منصوبوں میں درختوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں تقریبا 5ہزار درختوں کی ری پلانٹیشن کا ریکارڈقائم کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی اور ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی ڈیڈ لائن ہر صورت پوری کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے 3شفٹوں میں کام کروانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دونوں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرگوجرانوالہ یلیو لائن اورفیصل آباد ماس ٹرانزٹ پر پیشرفت کا ڈرون فوٹیج سے معائنہ بھی کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 31.5کلو میٹر طویل گوجرانوالہ یلیو لائن میں 25سٹیشن،2انڈر گراؤنڈ ہوں گے۔ گوجرانوالہ یلیو لائن کے لئے 12انڈر پاس،35کلو میٹر سروس لائن اور سگنل فری یو ٹرن بنیں گے۔

گوجرانوالہ یلیو لائن پرتقریبا ایک تہائی کام تکمیل کے قریب،1233 پول اور552ٹرانسفارمر منتقل۔ گوجرانوالہ یلیو لائن کے لئے 15ہزار فٹ سیوریج، 12ہزار فٹ واٹر سپلائی،11ہزار فٹ گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا کہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے 62 کلو میٹر طویل ڈرین کی تعمیر کا 40فیصد کام مکمل۔ 20.3 کلو میٹر طویل فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 11.1کلو میٹر اوور ہیڈ بریج بنیں گے۔

فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے 1835درخت ری پلانٹ، 15کلومیٹر سوئی گیس اور12بس سٹاپ بنیں گے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کودرپیش مشکلات کا اندازہ ہے،ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس کی ٹائم لائن کو کسی صورت آگے نہیں جانا چاہیے۔ جلد از جلد کام مکمل کیا جائے۔شہریوں کو مزید تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔