بی ایف سی اسلام آباد میں سال کے دوران کاروبار و سرمایہ کاری بارے 7709درخواستیں موصول ہوئیں، قیصر احمد شیخ
4,920 درخواستوں کو مقررہ مدت کے اندر نمٹایا ، ایک سال کے دوران 4,100 سے زائد نئے کاروباروں کو سہولت فراہم کی گئی
پیر 24 اگست 2026 20:50
(جاری ہے)
قیصر احمد شیخ نے کہا کہ بی ایف سی نے 4,920 درخواستوں کو مقررہ مدت کے اندر نمٹایا جبکہ ایک سال کے دوران 4,100 سے زائد نئے کاروباروں کو سہولت فراہم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بی ایف سی کی سہولت کاری کے نتیجے میں 6.6 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ممکن ہوئی اور 20 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع کی سہولت کاری کی گئی۔وفاقی وزیر کے مطابق ایک سال کے دوران بی ایف سی اسلام آباد میں 8,554 افراد کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی جبکہ 845 کیسز میں ماہرین کی خصوصی رہنمائی فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2025 میں سب سے زیادہ 1,288 درخواستیں موصول ہوئیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ کاروباری سہولت کاری مرکز سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو مختلف سرکاری محکموں سے متعلق خدمات ایک ہی جگہ فراہم کر رہا ہے جس سے انہیں دفاتر کے چکر لگانے اور پیچیدہ طریقہ کار سے نجات مل رہی ہے۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے طریقہ کار کو آسان اور سہولت کاری کے نظام کو مزید مثر بنا رہی ہے، بی ایف سی کا ایک سالہ کامیاب آپریشن سرمایہ کار دوست ماحول کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ون ونڈو سہولت کے ذریعے کاروباری افراد کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہی ،میر سرفراز بگٹی
-
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
-
میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم، کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی، میئر کراچی
-
گورنر سندھ کا کمیونٹی پولیسنگ کراچی سینٹر کا دورہ، جدید سرویلنس نظام کا جائزہ
-
رانا مشہود سے ایس اے او سی وفد کی ملاقات، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ
-
خواتین کی بلیک میلنگ، این سی سی آئی اے نے ملزم گرفتار کر لیا
-
سی ٹی ڈی کی کارروائی، ریڈ بک کے دو دہشت گرد گرفتار
-
جعلی کال سینٹرز کے خلاف این سی ای آئی اے کا کریک ڈاؤن
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ یلو لائن کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی
-
ّحالات خراب ہونے کے باوجود مریم بی بی نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا: حافظ نعیم الرحمٰن
-
پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمن
-
پی ٹی وی لاہور سنٹر میں بدانتظامی، سٹوڈیوز نو سال سے ویران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.