Live Updates

چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کریں گے، چین کی غیر قانونی اور یکطرفہ امریکی پابندیوں کی مخالفت

منگل 25 اگست 2026 11:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2026ء) چین نے غیر قانونی اور یکطرفہ امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات چینی سفارتخانے کے ترجمان لیو چانگ نےگزشتہ روزتاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایران سے متعلق امریکی پابندیوں کی فہرست میں چینی افراد اور اداروں کو شامل کیے جانے کے ردعمل میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ان غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی شدید مخالفت کرتے ہیں جن کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں اور جنہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت حاصل نہیں۔ ہم چینی کاروباری اداروں کے جائز اور قانونی حقوق و مفادات کا بھرپور تحفظ کریں گے۔ امریکی انتظامیہ نے پیر کو ایران سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں 48 اداروں، 24 افراد اور 6 آئل ٹینکرز کو شامل کیا۔ امریکی پابندیوں کی نئی فہرست میں آذربائیجان، یونان، بھارت، ایران، چین، ملائیشیا، مارشل جزائر، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ترکیہ، یوکرین، فرانس اور سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیاں شامل ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات