Live Updates

مکہ دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کی جانب پہلا قدم ہے، حافظ احمد علی

اسلامی ممالک کے اتحاد کے لیے سنجیدہ کوششیں ضروری، مسلم قائدین سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ہوش مندی سے کام لیں

منگل 25 اگست 2026 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2026ء) جمعیت علمائے اسلام (رابطہ) کے مرکزی نائب امیر حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کی جانب پہلا قدم ہے، بہت جلد تمام اسلامی ممالک ایک جھنڈے تلے جمع ہوں گے اور اسلام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کی منزل تک پہنچنے کے لیے شاہ فیصل، ذوالفقار علی بھٹو، کرنل معمر قذافی اور صدام حسین جیسے عظیم قائدین کو جانوں کے نذرانے پیش کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

یہ معاہدہ ایک ارب مسلمانوں کے دلوں کی آواز ہے۔انہوں نے موجودہ حکومت سے اختلاف کے باوجود اس کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ترکیہ کے صدر طیب اردگان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کردار کو بھی سراہا۔حافظ احمد علی نے کہا کہ مسلم قائدین کو معاہدے کو ناکام بنانے کی سازشوں پر نظر رکھنا ہوگی اور اسلامی بلاک کے قیام کے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لیے ہوش مندی سے کام لینا ہوگا۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات