بھارتی قبضے میں کشمیری جہنم جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حریت کانفرنس
جمعہ 28 اگست 2026 17:17
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانے کیلئے ان کے گھروں ، زمییوں اور دیگر املاک پر قبضے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری انسانیت کے خلاف جاری جاری سنگین بھارتی جرائم کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے نئی دلی پر دبائو ڈالیں۔حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر نازک ہمالیائی خطے کا ایک اہم حصہ ہے مگر ہم جس بے احتیاطی کے ساتھ ترقی کے نام پر اپنے قدرتی ماحول کا استحصال کر رہے ہیں وہ نہایت تشویشناک ہے۔میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نما ز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں نیپال میں سیلاب سے ہونے والی شدید تباہی اور قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی سڑکوں ، سرنگوں اور دیگر تعمیراتی کاموں کے لیے پہاڑوں اور جنگلات کو بے دریغ کاٹا جا رہاہے جس کے تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔میرواعظ نے کہا کہ آج ماحول کا تحفظ محض قدرتی وسائل کے تحفظ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ انسانی جانوں، گھروں اور ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کے تحفظ کا مسئلہ ہے۔مقبوضہ جموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ساٹھ ہزار سے زائد ملازمین نے اپنی مستقلی میں حکام کے تاخیری حربوں کے خلاف یکم ستمبر کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ’’ڈیلی ویجز فورم ‘‘کے صدر سجاد احمد پرے نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر قابض انتظامیہ نے انکے مطالبات کے حوالے سے فوری طور پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تواحتجاج کے ساتھ ساتھ غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بھی مجور ہونگے۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہ مولہ کے علاقے کنزرمیں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کردی۔ حکام نے کہا کہ تلاشی آپریشن علاقے میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات پر شروع کیا گیا۔ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریز میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار دریا میں ڈوب کرہلاک ہوگیا ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے 1200ارب روپے کا قرض قبل ازوقت ادا کردیا
-
ستمبر کو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا، سہیل آفریدی
-
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ
-
ملائیشین ایئرلائنز کی کراچی کیلیے پروازیں جلد شروع ہونے کا عندیہ
-
کراچی کے نجی اسپتال میں زچگی کا انوکھا واقعہ، نومولود مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا
-
کراچی میں 2 خواتین کے مابین جھگڑے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گی: سینیٹر پرویز رشید
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.