قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا بلوچستان میں میڈیا، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور
جمعہ 28 اگست 2026 21:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل، ان کے حقوق کا تحفظ اور فلاح و بہبود یقینی بنانا ناگزیر ہے جس کے لئے مؤثر اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہےجہاں نوجوانوں اور خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے تعلیم، ہنر، روزگار، کاروبار اور دیگر شعبوں میں مساوی مواقع اور ضروری وسائل کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار ترقی کی بنیادی شرط ہے، خواتین کو ہنرمندی، چھوٹے کاروبار، روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کے لئے سہولیات اور مواقع فراہم کرکے نہ صرف انہیں معاشی طور پر خودمختار بنایا جا سکتا ہے بلکہ ان کے خاندانوں اور مجموعی معاشرے کی معاشی حالت بھی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیت، توانائی اور آگے بڑھنے کا جذبہ موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں معیاری تعلیم، فنی تربیت، روزگار، کاروبار اور مثبت سرگرمیوں کے لئے مناسب مواقع، وسائل اور رہنمائی فراہم کی جائے۔انہوں نے بلوچستان میں میڈیا سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور فعال میڈیا معاشرے میں مثبت تبدیلی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے ناگزیر ہے، بلوچستان کے صحافیوں کے مسائل کے حل اور انہیں درپیش مشکلات کو متعلقہ فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ملاقات کے دوران سمیرا راجپوت اختر جان نے بلوچستان کی خواتین کو بااختیار بنانے، چھوٹے اور گھریلو کاروبار کے فروغ، کاروباری گرانٹس کی فراہمی اور خواتین کے لئے مستقبل میں معاونت کے مختلف امکانات پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے بلوچستان کی خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے خواتین اور نوجوانوں کو ترقی کے قومی دھارے میں مؤثر طور پر شامل کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے اجتماعی اور مربوط کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے میڈیا، خواتین اور نوجوانوں کے کردار کو مزید مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملاقات میں میڈیا، خواتین اور نوجوانوں کے شعبوں میں مستقبل میں تعاون اور معاونت کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سمیرا راجپوت اختر جان نے بلوچستان کی خواتین کی آواز کو قومی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کے لئے تعلیم، روزگار، کاروبار اور معاشی خودمختاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گی: سینیٹر پرویز رشید
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.