ظ*آرگینک زراعت کے فروغ کو حکومتی ترجیحات میں شامل کرنا خوش آئند ہے‘ نجم مزاری
اتوار 30 اگست 2026 18:35
(جاری ہے)
ضرورت اس امر کی ہے کہ سرٹیفائیڈ کمپنیوں کے ذریعے کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں ، تجویز ہے کہ ان کمپنیوں کو آرگینک بیجوں کی تیاری کی جانب بھی راغب کیا جائے۔
نجم مزاری نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے چاروں صوبوں کی زمین اور آب و ہوا آرگینک زراعت کے لیے انتہائی موزوں ہے، بلوچستان میں کپاس اور کھجور سمیت منتخب زرعی کلسٹرز کو آرگینک پیداوار کے پائلٹ علاقوں کے طور پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی آرگینک پالیسی اور معیارات وضع کرنے، گروپ سرٹیفکیشن متعارف کرانے اور ڈیجیٹل ٹریس ایبلٹی نظام قائم کرنے کیلئے عملی پیشرفت کی جائے، اس کے ساتھ مقامی زرعی اجناس کی ویلیو چین، برآمدی استعداد اور کسانوں کی آمدن بڑھانے کے لیے تحقیق، سرٹیفکیشن، اسٹوریج، پراسیسنگ اور عالمی منڈیوں تک رسائی کو مربوط بنانے کے اقدامات بھی ناگزیر ہیں۔انہوں نے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اسے سات اضلاع میں تقسیم کرنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ پانچ سینٹرز آف ایکسیلینس، ریفرنس لیبارٹریز، بائیو ریپازیٹری، نئے تحقیقی مراکز، نجی شعبے کے لیے تحقیقی پارک، بین الاقوامی تعاون کا مرکز، لیونگ لیبارٹری اور پبلک ڈسکوری پارک جیسی سہولیات ملک میں زرعی تحقیق اور جدت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ع*پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
-
ْموبائل ٹاورز سے نکلنے والی لہریں انسانوں کیلئے کتنی خطرناک ہیں ماہرین نے اہم وضاحت کردی
-
سوات ایکسپریس وے پر فلائنگ کوچ اور ڈمپر کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی
-
بلاول بھٹو کی شادی کی افواہیں، آصف زرداری کے لیختن شٹائن جانے کا دعوی، پیپلز پارٹی کی تردید
-
پاکستان نے 1200ارب روپے کا قرض قبل ازوقت ادا کردیا
-
ستمبر کو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا، سہیل آفریدی
-
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ
-
ملائیشین ایئرلائنز کی کراچی کیلیے پروازیں جلد شروع ہونے کا عندیہ
-
کراچی کے نجی اسپتال میں زچگی کا انوکھا واقعہ، نومولود مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا
-
کراچی میں 2 خواتین کے مابین جھگڑے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گی: سینیٹر پرویز رشید
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.