ْزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹی
بھارت کاٹن ایکسپورٹ کررہا ہے ہم امپورٹ کر رہے ہیں، پاکستانی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کرپارہیں قائمہ کمیٹی نیا قانون تجویز اور قانون سازی بھی کر سکتی ہے، مسودہ قانون رائے کیلئے وزارت تجارت اور وزارت قانون کو بھجوا دیتے ہیں، چیئر مین قائمہ کمیٹی
جمعرات 3 ستمبر 2026 17:45
(جاری ہے)
رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی نے کہا کہ ماہانہ تین سے چار سو گدھے گوادر بھیجے جارہے ہیں، سی فوڈ میں بھی ایکسپورٹ کے وسیع مواقع ہیں۔
چیئرمین کمیٹی جاوید حنیف نے کہا کہ آپ نے گدھوں کا ذکر کیا اس ملک میں بہت ہیں۔ وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ گدھوں کا گوشت گوادر سے ایکسپورٹ ہورہا ہے۔وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان فارما انڈسٹری نے اس سال ایتھوپیا میں پراگرس دکھائی ہے، ملک میں تجارت اور تجارتی مواقع بڑھانے پر بات جاری ہے، چین سے بھی فری ٹریڈ معاہدے پر نظر ثانی پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ اجلاس میں ٹریڈ آرگنائزیشنز بل 2026 میں تیسری ترمیم پر غور کیا گیا۔ رکن کمیٹی فاروق ستار نے قانون میں ترمیم کا بل پیش کیا، ٹریڈ چیمبرز کو اضلاع تک محدود کرنے کے قانون میں ترمیم پر غور کیا گیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ ملک بھر کے بڑے شہر کے چیمبر ایک ضلع تک محدود ہوتے ہیں، کراچی میں متعدد اضلاع ہیں، کراچی میں ڈسٹرکٹ چیمبرز کی جگہ صرف ایک کراچی چیمبر رہے گا اس طرح کراچی کا خواتین چیمبر اور اسمال بزنس کا ایک ہی چیمبر رہے گا۔مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ ہم اس ترمیم کی حمایت کریں گے، صرف یہ دیکھنا ہے کہ اس ترمیم کے اطلاق باقی ملک کے اضلاع متاثر نہ ہوں، رکن کمیٹی گل اصغر خان نے کہا کہ کیا کراچی کے بزنس مین کو اعتماد میں لیا گیا ہی رکن محمد نعمان نے کہا کہ بل ابھی ملا ہے اس پر وزارت قانون کا موقف لینا چاہیے۔وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ اس قانون پر تمام جماعتوں کا اتفاق خوش آئند ہے حکومت کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، وزارت تجارت اس پر غور کرے گی اور وزارت قانون کے ساتھ مشاورت کرے گی۔سیکرٹری تجارت جاوید پال نے کہا کہ اہم معاملہ یہ ہے کہ پرائیویٹ ممبر بل پر پہلے حکومت غور کرتی ہے، اس قانون پر وزارت قانون اور وزارت پارلیمانی امور کو غور کرنا ہے، انھوں نے اس قانون پر حکومت کو رائے دینی ہے، حکومت غور کے بعد وزارت تجارت کو جو ہدایات دے گی ان پر عمل درآمد کیا جائے گا،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی نیا قانون تجویز اور قانون سازی بھی کر سکتی ہے، مسودہ قانون رائے کیلئے وزارت تجارت اور وزارت قانون کو بھجوا دیتے ہیں۔ وزیر تجارت نے کہا کہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات جاری رہتے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج تجارتی آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق اجلاس ہوا ہے، فیکٹری سے پورٹ تک تجارتی مشکلات کا جائزہ لیا گیا ہے ، ملکی برآمدات کی راہ میں مقامی سطح پر کئی مشکلات ہیں۔سیکرٹری تجارت نے کہا کہ گزشتہ مالی سال 30 ارب 80 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کی گئیں، 2024-25 کے مقابلے میں گزشتہ برس برآمدات میں کمی ہوئی، ہمسایہ ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں کمی ہوئی، چاول کی برآمدات میں ایک ارب ڈالرز کی کمی ہوئی، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات میں کمی کوئی، بھارت نے گزشتہ برس کاشت کاروں کو 5.1 ارب ڈالرز کی سبسڈی دی، پاکستان کو امریکا، یورپ اور برطانیہ میں ٹیکس اور ڈیوٹیز میں چھوٹ حاصل ہے، پاکستان کی برآمدات عالمی منڈیوں میں مقابلہ نہیں کر پا رہی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گای
-
نئے صوبوں ،انتظامی یونٹس سے متعلق مسلسل بحث کے باعث سندھ میں شدید ردعمل پیدا ہوا ‘ نفیسہ شاہ
-
یوم دفاع پاکستان (کل) ملی جوش وجذبہ سے منایا جائے گا
-
لوگ زکوة کا ڈھائی فیصد پوری دیانت داری سے دیں تو حکومتی بجٹ سے 3 گنا زیادہ رقم جمع ہوسکتی ہے‘ ڈاکٹرامجد ثاقب
-
مومنہ اقبال نے وکیل کے ذریعے صلح کیلئے 20 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی
-
ملک بھر کے صارفین کیلئے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 58 پیسے مہنگی
-
گوجرانوالہ: موبائل فون توڑنے پر بھائیوں میں لڑائی
-
پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے،شیخ آفتاب احمد
-
راولپنڈی میں خاتون کی پھندہ لگی لاش برآمد، بھائی کی مدعیت میں شوہر کیخلاف مقدمہ درج
-
راولپنڈی، حنا جاوید قتل کے بعد راولپنڈی میں ایک اور شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر ابدی نیند سلا دیا گیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان نے قلات میں سیکیورٹی فورسز جبکہ بھاگ کچھی میں بلوچستان پولیس اور اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف) کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا
-
صوبائی حکومت منشیات کے خلاف جنگ میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، سرفرازبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.