وزیراعظم یوتھ پروگرام، ایزمر اور کاروٹ سسٹمز کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط
جمعرات 3 ستمبر 2026 21:41
(جاری ہے)
دستخط کی تقریب میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے شرکت کی جس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام اور ایزمر و کاروٹ سسٹمز کے کنسورشیم کے نمائندگان موجود تھے۔
یہ شراکت داری مستقبل میں نوجوانوں کے لئے مشترکہ پروگرامز اور سرگرمیوں کے آغاز کے لئے ایک باہمی فریم ورک فراہم کرے گی۔ایزمر ایک کنسلٹنگ اور ٹریننگ ادارہ ہے جو تنظیمی اخلاقیات، استعدادِ کار میں اضافے، ہنرمندیوں کی ترقی، کاروباری تربیت، موٹیویشنل پروگرامز اور ادارہ جاتی تربیت کے شعبوں میں خدمات فراہم کرتا ہے جبکہ کاروٹ سسٹمز آئی ٹی کنسلٹنگ اور ٹریننگ کے شعبے میں کام کرنے والا ادارہ ہے جو ڈیجیٹل تعلیم، آئی ٹی انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی کے استعمال اور کمپیوٹر لٹریسی ٹریننگ میں مہارت رکھتا ہے۔ دونوں ادارے مل کر تربیت، ڈیجیٹل تعلیم، استعدادِ کار اور ہنرمندیوں کی ترقی کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔شراکت داری میں تعاون کے اہم شعبوں میں تعلیم، استعدادِ کار میں اضافہ، آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتیں، اساتذہ اور طلبہ کی تربیت، کاروباری صلاحیتوں کا فروغ، ہنرمندیوں کی ترقی، کیریئر کونسلنگ، ڈیجیٹل لرننگ، صحت و ماحولیاتی آگاہی، اخلاقی و کردار سازی اور تعلیم میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔اس شراکت داری کے ذریعے ایسے جدید پروگرامز اور اقدامات کے امکانات تلاش کئے جائیں گے جو نوجوانوں کے لئے تعلیمی اور سیکھنے کے مواقع کو بہتر بنانے، روزگار کے لئے ضروری مہارتیں پیدا کرنے اور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں۔فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے ایسے بامقصد اقدامات کو فروغ دیا جائے گا جو انہیں ہنرمند،باصلاحیت، ذمہ دار اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں معاون ہوں۔مزید قومی خبریں
-
خواتین وحضرات! معاملہ بگڑ چکا ہے، جن کا بگڑا ہے ان کو تب پتہ چلےگا جب پانی سر تک پہنچے گا
-
پنجاب میں تھیٹر کی بحالی وزیراعلی مریم نواز کا مشن ہے‘ عظمی بخاری
-
غیر قانونی ٹرانسپلانٹ،رشتہ دار گردہ دینے کو تیار نہیں ہوتے، مریض مررہا ہو تو کیا کری سپریم کورٹ
-
عزت و شہرت کی خواہش ریاکاری کا بڑا دروازہ ہے ، علامہ الیاس قادری
-
بچوں کا تحفظ خیرات نہیں بلکہ حقوق اور انصاف کا معاملہ ہے، آصفہ بھٹو زرداری
-
مریم نواز کے دورہ لندن کا تمام خرچ ان کی اپنی جیب سے ادا کیا گیا، عظمیٰ بخاری
-
حنا جاوید قتل کیس ، اہلخانہ کا پولیس تفتیش پرتحفظات کا اظہار
-
جام کمال کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو سے اہم ملاقات ، تجارت، سرمایہ کاری، فضائی روابط اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
ڈیجیٹل میڈیا عوام سے بروقت رابطے اور حکومتی اقدامات اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے، حمزہ شہباز
-
عوام کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی انتہائی ضروری ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے چینی وفد کی ملاقات
-
میر رضا کیس، جوڈیشل کمیشن نے بزنس پارٹنر، منیجر، اکاؤنٹنٹ اور مبینہ قرض خواہوں کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.