کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد، ایجبسٹن ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں گے،ہیڈ کوچ

جمعہ 4 ستمبر 2026 22:37

کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد، ایجبسٹن ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں گے،ہیڈ ..
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2026ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ انہیں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے، نئے کھلاڑی بھی ٹیم میں اچھی طرح ایڈجسٹ ہو گئے ہیں اور امید ہے کہ پاکستان ایجبسٹن ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں میں صلاحیت موجود ہے اور وہ انہیں بھرپور سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بعض کھلاڑیوں کو ان کے ٹیم کے ساتھ آنے سے پہلے ہی واپس بھیجا جا چکا تھا، اس لیے ان کی واپسی کے معاملے پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔خیال رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 ستمبر سے ایجبسٹن کرکٹ گرانڈ، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب انگلینڈ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔