مسلم لیگ (ق) سندھ کی تنظیم نو، اعلیٰ سطحی کمیٹی کراچی پہنچ گئی
جمعہ 4 ستمبر 2026 22:26
(جاری ہے)
انہیں یقین ہے کہ کمیٹی کارکنان کی آرا، جماعتی مفاد اور تنظیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے فیصلے کرے گی جو سندھ میں مسلم لیگ (ق) کو مزید مضبوط، فعال اور منظم بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
محمد صادق شیخ نے بتایا کہ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے چیئرمین محمد کامران سعید عثمانی، مرکزی سیکریٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک، سیاسی سیکریٹری حافظ عقیل جلیل، محمد عامر ایڈووکیٹ اور بابر انیس الرحمن 4 ستمبر کو کراچی پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے ارکان نے مسلم لیگ (ق) سندھ کے سینئر رہنماؤں سے تنظیم نو کے حوالے سے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے، جس میں کارکنان کی آرا اور جماعتی ضروریات کو پیش نظر رکھا جارہا ہے۔صادق شیخ کے مطابق مسلم لیگ (ق) سندھ کی صوبائی کونسل کا اجلاس 6 ستمبر کو منعقد ہوگا، جس میں سندھ کے صدر اور جنرل سیکریٹری کا انتخاب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اعلیٰ سطحی کمیٹی سندھ کے مخلص کارکنان کی آرا اور جماعتی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرے گی۔ انہوں نے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین اور دیگر مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی تنظیم سازی سندھ میں مسلم لیگ (ق) کو ایک مضبوط، فعال اور منظم سیاسی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
خواتین وحضرات! معاملہ بگڑ چکا ہے، جن کا بگڑا ہے ان کو تب پتہ چلےگا جب پانی سر تک پہنچے گا
-
پنجاب میں تھیٹر کی بحالی وزیراعلی مریم نواز کا مشن ہے‘ عظمی بخاری
-
غیر قانونی ٹرانسپلانٹ،رشتہ دار گردہ دینے کو تیار نہیں ہوتے، مریض مررہا ہو تو کیا کری سپریم کورٹ
-
عزت و شہرت کی خواہش ریاکاری کا بڑا دروازہ ہے ، علامہ الیاس قادری
-
بچوں کا تحفظ خیرات نہیں بلکہ حقوق اور انصاف کا معاملہ ہے، آصفہ بھٹو زرداری
-
مریم نواز کے دورہ لندن کا تمام خرچ ان کی اپنی جیب سے ادا کیا گیا، عظمیٰ بخاری
-
حنا جاوید قتل کیس ، اہلخانہ کا پولیس تفتیش پرتحفظات کا اظہار
-
جام کمال کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو سے اہم ملاقات ، تجارت، سرمایہ کاری، فضائی روابط اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
ڈیجیٹل میڈیا عوام سے بروقت رابطے اور حکومتی اقدامات اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے، حمزہ شہباز
-
عوام کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی انتہائی ضروری ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے چینی وفد کی ملاقات
-
میر رضا کیس، جوڈیشل کمیشن نے بزنس پارٹنر، منیجر، اکاؤنٹنٹ اور مبینہ قرض خواہوں کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.