مسلم لیگ (ق) سندھ کونسل کا اجلاس (آج)ہوگا، صوبائی عہدیداروں کے انتخاب کا امکان

چوہدری شجاعت حسین کی مشاورت سے چوہدری سالک حسین نے 5 رکنی مرکزی کمیٹی تشکیل دے دی

ہفتہ 5 ستمبر 2026 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر و قائد چوہدری شجاعت حسین کی مشاورت سے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سندھ کی نئی صوبائی تنظیم کی ازسرنو تشکیل کے لیے 5 رکنی مرکزی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔مرکزی کمیٹی میں چیئرمین محمد کامران سعید عثمانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک، پولیٹیکل سیکرٹری حافظ عقیل جلیل، انیس بابر اور محمد عامر ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کونسل کا اہم اجلاس اتوار 6 ستمبر 2026 کو باغ جناح لان بینکوئٹ، پلاٹ سی-18، جناح ایونیو، ایئرپورٹ کراچی میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں سندھ کی نئی صوبائی تنظیم کی تشکیل، تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم مشاورت کی جائے گی، جبکہ سندھ کے صوبائی عہدیداروں کے انتخاب بھی متوقع ہیں۔مرکزی کمیٹی اجلاس کے بعد اپنی سفارشات اور تنظیمی امور سے متعلق مفصل رپورٹ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کو پیش کرے گی۔