سلم لیگ (ن) پنجاب کا ہنگامی اجلاس ہفتہ کے روز طلب کر لیا گیا

بدھ 9 ستمبر 2026 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا جس میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنا خاں نے طلب کیا ہے جو ہفتہ کے روز تین بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے قبل رانا ثناء اللہ خاں پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی،اجلاس میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں غیر فعال تنظیمی عہدیداروں کے خلاف بھی ایکشن پر غور ہوگا،اس کے علاوہ اضلاع اور پارٹی کے مختلف ونگز کے خالی عہدوں طور پارٹی رہنمائوں کی نامزدگی پربھی مشاورت ہوگی۔