وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس، 8ماہ میں موصول شکایات اور ان کے ازالے کا جائزہ
۵جنوری 2026ء سے اگست 2026ء تک وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کو مختلف ذرائع سے مجموعی طور پر 3 ہزار 551 شکایات موصول ہوئیں موصولہ شکایات میں سے 499 شکایات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں موقع پر حل کی گئیں یا شکایت کنندگان کو ضروری رہنمائی فراہم کی گئی
جمعرات 10 ستمبر 2026 04:05
(جاری ہے)
ان شکایات میں سے 988 پر ریلیف فراہم کیا گیا، 11 پر جزوی ریلیف دیا گیا، جبکہ 781 شکایات پر کارروائی جاری ہے۔
مزید 774 شکایات میرٹ پر پورا نہ اترنے کے باعث قابلِ کارروائی نہیں تھیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ زمینی تنازعات اور تعلیم شکایات کی بڑی کیٹیگریز میں شامل ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کو 1090 شکایات دستی طور پر، 1047 واٹس ایپ، 687 ای میل، 343 فون کالز، 273 فیس بک اور 111 ایکس کے ذریعے موصول ہوئیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ اجلاسوں اور پریزنٹیشنز سے نہیں بلکہ عوام کی گواہی اور اطمینان سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کے مؤثر ازالے اور حکمرانی میں عوامی شمولیت عمران خان کا وڑن ہے، صوبائی حکومت عمران خان کے اس وڑن کو عملی بنیادوں پر آگے بڑھا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور بیوروکریسی کا مستقبل عوامی اطمینان سے وابستہ ہے۔ عوام کو درپیش مسائل کے بروقت حل اور شکایات کے مؤثر ازالے کو حکومتی کارکردگی کا بنیادی پیمانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو ملنے والے ریلیف سے عوام کو آگاہ کیا جائے تاکہ مزید لوگ اس سہولت سے مستفید ہوں۔ اجلاس میں پشاور نرسنگ کالج واقعے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے، نرسنگ کالج واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے طلبہ ہمارے بچے ہیں، ان کے حقوق کے تحفظ اور خدمت کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ چیف سیکرٹری نے وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں شکایات کے ازالے کے دستیاب نظام سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ چیف سیکرٹری اور دیگر شکایات سیلز کو وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل سے منسلک کیا جائے گا تاکہ شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جاسکے۔ چیف سیکرٹری نے مزید بتایا کہ شکایات کے رجحانات اور کیٹیگریز کا اے آئی کے ذریعے تجزیہ کیا جائے گا اور اس کی بنیاد پر حکومتی نظام میں ضروری اصلاحات لائی جائیں گی۔ اجلاس میں شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، عوامی آگاہی بڑھانے اور مختلف محکموں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات پر بھی غور کیا گیامزید اہم خبریں
-
سہیل آفریدی کا اسٹریٹ موومنٹ کیلئے پنجاب کا رخ کرنے کا اعلان
-
سندھ میں انڈر میٹرک خاتون کاغذات میں ٹیچر بھرتی، فراڈیئے بینک کا لاکھوں روپے قرضہ بھی ہڑپ کرگئے
-
ٹرمپ: ایران جنگ مڈ ٹرم انتخابات کے بعد ختم ہونے کی توقع، جوہری تنصیبات پر حملے کے امکانات برقرار
-
عمران خان سے اعلیٰ ترین سطح پربات چیت ہورہی ہے، اسی سال جیل سے باہر آ جائیں گے، بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
-
پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
-
ٹھٹھہ کے ہسپتال میں دو گروپوں میں تصادم، ڈنڈوں اور گھونسوں کا استعمال
-
پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا حامی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی منظرنامے کو نئی شکل دے رہی ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
پٹواریوں نے عوام پر ایک اور مہلک پیٹرول بم پھینک دیا، مونس الٰہی کی حکومت پر شدید تنقید
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
مالک مکان نے کرایہ دار کی دو بیویوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.