میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
جمعرات 10 ستمبر 2026 16:55
(جاری ہے)
ماہرین کے مطابق کرائم سین یونٹ کی بنیادی ذمہ داری صرف جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا نہیں بلکہ پورے واقعے کے مقام کو محفوظ، دستاویزی اور قابلِ قبول عدالتی شواہد کی شکل میں برقرار رکھنا ہوتی ہے۔
اس مقصد کے لیے لاش کو فوری طور پر منتقل کرنے کے بجائے جائے وقوعہ کی مکمل تصاویر اور ویڈیو بنانا، گولیوں کے خول اور دیگر شواہد تلاش کرنا، کپڑوں اور گولی کے زخموں کی حالت محفوظ کرنا، خون کے ممکنہ شواہد کا جائزہ لینا اور کسی بھی چیز کو منتقل کرنے سے قبل اس کی اصل حالت اور مقام کو ریکارڈ کرنا ضروری ہوتا ہے۔سینئر فارنزک ماہرین کے مطابق میر رضا کے دائیں ہاتھ میں جی ایس آر کے شواہد موجود ہونے کی نشاندہی ہوئی، جبکہ سینے پر نیل کے نشانات اور دائیں ہتھیلی پر رگڑ کے آثار بھی موجود تھے، تاہم ان شواہد کا مکمل جائزہ لیے جانے کی ضرورت تھی۔ ماہرین نے دائیں ہاتھ پر ممکنہ طور پر کسی رسی یا دوسری چیز کے نشانات کی بھی نشاندہی کی ہے اور کہا ہے کہ حتمی رائے کے لیے ہاتھ کے دونوں اطراف کا تفصیلی معائنہ ضروری تھا۔لیبارٹری رپورٹ کے مطابق میر رضا کے خون میں بٴْوپی ویکین نامی مقامی بے ہوش کرنے والی دوا کے اجزا بھی پائے گئے ہیں۔فارنزک ماہرین نے مزید بتایا کہ گولی کے راستے کا تعین کرنے کے لیے لاش کا ایکسرے نہیں کیا گیا، حالانکہ ایسے معاملات میں یہ اہم ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر گولی نے کھوپڑی، پسلی، ریڑھ کی ہڈی، بازو یا ٹانگ کی ہڈی کو متاثر کیا ہو تو ہڈیوں کو پہنچنے والا نقصان گولی کے راستے کا تعین کرنے میں مدد دے سکتا ہے، جبکہ بعض حالات میں ایکسرے یا سی ٹی اسکین بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ماہرین نے پہلے اور دوسرے پوسٹ مارٹم کے دوران ناخنوں کے نمونے نہ لیے جانے پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کے مطابق اگر مقتول اور حملہ آور کے درمیان مزاحمت یا جسمانی تصادم کا امکان ہو تو ناخنوں کے نیچے موجود مواد سے ڈی این اے، خون، بالوں کے ریشے یا دیگر ذرات حاصل ہوسکتے ہیں، جو تحقیقات میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔فارنزک ماہرین نے کہا کہ پہلے پوسٹ مارٹم کے وقت ایسے نمونے لینا زیادہ موزوں ہوتا کیونکہ اس مرحلے پر ممکنہ سراغی شواہد نسبتاً بہتر حالت میں محفوظ ہوسکتے ہیں۔ قبر کشائی کے بعد بھی ایسے شواہد ملنے کا امکان مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا، تاہم جسم کے تحلیل ہونے، ماحول سے متاثر ہونے اور شواہد کو سنبھالنے کے عمل کے باعث ان کی ثبوتی اہمیت متاثر ہوسکتی ہے۔ماہرین نے واضح کیا کہ ناخنوں کے نمونے بنیادی طور پر ڈی این اے اور دیگر سراغی شواہد کے لیے حاصل کیے جاتے ہیں اور انہیں جی ایس آر کا متبادل نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ صرف ناخنوں کے نمونے نہ لیے جانے کی بنیاد پر کسی بدنیتی یا مخصوص نتیجے تک پہنچنا درست نہیں ہوگا، تاہم اگر کیس کے حالات میں مزاحمت یا جسمانی تصادم کا معقول امکان موجود تھا تو ممکنہ اہم شواہد جمع کرنے کا ایک موقع ضائع ہونے کا امکان ضرور زیر غور آتا ہے۔فارنزک ماہرین نے زور دیا کہ پولیس کے کرائم سین یونٹ میں سائنس کے شعبوں میں تعلیم اور مناسب تربیت رکھنے والے اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ جائے وقوعہ کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق محفوظ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اہم جرم کے مقام پر ڈاکٹر اور فارنزک ماہر کی موجودگی بھی یقینی بنائی جانی چاہیے، جبکہ تھانے کے اہلکاروں اور امدادی رضاکاروں کو بھی کرائم سین محفوظ رکھنے کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کرنا ضروری ہے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن کریک ڈاؤن؛ پٹواریوں نے ہڑتال کردی، پٹوار خانے مسلسل 7 روز سے بند
-
دھمکی آمیز خطوط نے کشمیری پنڈتوں کے خدشات تازہ کر دیے
-
الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
-
پمز میں 14 بچوں کی وفات کے بعد آگ بجھانے کی مشق ناکام، سلنڈروں میں ناقص گیس کا انکشاف
-
جی محترمہ منسٹر صاحبہ! رسیدوں کا کیا کرنا ہے؟ لندن جہاز والی رسیدیں کب دیں گی؟ فواد چوہدری
-
جنوبی یورپ کے شہروں میں گرمی سے ہونے والی اموات میں 161 فیصد اضافہ، تحقیق
-
لاہور میں محفوظ بسنت کیلئے حفاظتی انتظامات،سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اہم اجلاس
-
وزیراعظم شہبازشریف کے کیش لیس اکانومی کے ایجنڈے کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ
-
پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے روایتی طریقہ کار سے نکل کر تیز رفتار ڈیجیٹل معیشت کی طرف منتقل ہونا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان ہیلتھ سیکٹر میں اپنی سابقہ کارکردگی کے ریکارڈ توڑتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، وزیر صحت
-
ناروے کے بادشاہ ہرالڈ پنجم کی آخری رسومات، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی نمائندگی و تعزیت
-
سعودی عرب کا تحفظ اور سلامتی امت مسلمہ کی ذمے داری ہے،مولانا فضل الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.