کراچی، سی ٹی ڈی، رینجرز اور حساس ادارے کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک،7مشتبہ افراد گرفتار
قاری ضیاء الرحمن سے اسلحہ و بارود برآمد، آرمی و ایف سی کیمپوں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا، ترجمان رینجرز
اتوار 13 ستمبر 2026 11:10
(جاری ہے)
کارروائی کے دوران مشتبہ دہشت گرد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ بعد ازاں ہلاک دہشت گرد کی شناخت قاری ضیاء الرحمن عرف قاری سیف اللہ کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق باجوڑ، خیبر پختونخوا سے بتایا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد پاکستان آرمی اور ایف سی کے کیمپوں پر متعدد حملوں اور دہشت گردی کی کئی دیگر کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ کارروائی کے بعد اس کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قاری ضیاء الرحمن نے 2006ء میں فتنہ الخوارج کے قاری درویش عرف باندی وان گروہ میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد باجوڑ میں قائم تربیتی کیمپ میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ وہ 2006ء سے 2008ء تک فتنہ الخوارج کے کمانڈر مولوی فقیر محمد کے خفیہ ٹھکانوں پر پہرہ دینے کی ذمہ داری بھی انجام دیتا رہا۔ذرائع کے مطابق 2007ء میں قاری ضیاء الرحمن اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ باجوڑ میں پاکستان آرمی کے کیمپ پر حملے سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ 2012ء میں فوجی آپریشن کے دوران وہ افغانستان فرار ہوگیا تھا۔افغانستان پہنچنے کے بعد قاری ضیاء الرحمن نے ننگرہار کے بندھار درا میں قائم ایک تربیتی کیمپ میں دہشت گردی کی مزید تربیت حاصل کی۔ بعد ازاں وہ افغان سرحد سے ملحق پاکستانی چوکیوں پر ہونے والے متعدد حملوں میں بھی ملوث رہا۔ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد حال ہی میں افغانستان سے کراچی منتقل ہوا تھا اور شہر کے حساس مقامات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے لیے اپنا نیٹ ورک منظم کررہا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرکے اس کی سرگرمیوں کا خاتمہ کردیا۔دریں اثنا کراچی کے علاقے جمالی پل، سپر ہائی وے کے قریب بھی محکمہ انسداد دہشت گردی اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت ساجد علی کے نام سے ہوئی، جو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت سمیت دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔ذرائع کے مطابق شہر کے دیگر علاقوں میں بھی محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔ترجمان رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور شہر کو محفوظ بنانے کے لیے مشتبہ عناصر اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101، محکمہ انسداد دہشت گردی کی ہیلپ لائن 1022 (ایکسٹنشن 4) یا رینجرز مددگار کے واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر کال یا پیغام کے ذریعے دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
ہماری جدوجہد کے نتیجے میں حکومت 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف دینے پر مجبور ہوئی، حافظ نعیم
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان، چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
-
حنا جاوید قتل کیس میں اہلخانہ کا شواہد میں ٹیمپرنگ اور تفتیش پر عدم اعتماد
-
چالان پر طیش میں آکر شہری نے موٹرسائیکل سڑک پر پٹخ دی
-
دادو میں ڈی ایس پی کی پولیس موبائل کو حادثہ،7پولیس اہلکارزخمی،نجی باورچی جاں بحق، اسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے کا انکشاف
-
نادرا نے پیدائش، وفات اور شادی کے سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کرنے کی سہولت متعارف کرادی
-
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، ماہرین کا حکومت سے لیوی میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ
-
ریڈیو پاکستان کیس،پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
-
گند بکنے والے گھٹیا لوگوں کو میں پختون نہیں مانتی: عظمیٰ بخاری
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان غوریزئی کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
-
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے شہریوں اور عوامی نمائندوں کی ملاقاتیں
-
میجرعزیز بھٹی شہید کا جذبہ حب الوطنی، عزم اور بہادری پوری قوم کیلئے مشعلِ راہ ہے، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.