Live Updates

پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

بدھ 16 ستمبر 2026 16:08

پاکستان حرمین شریفین   کے  تحفظ کے   لئے سعودی عرب کے  ساتھ کھڑا  ہے ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2026ء) پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکہ ریجن کی طرف ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایکس پر اپنے ایک بیان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ اقدام سعودی عرب کی علاقائی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے جبکہ اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو ئے ہیں ۔

یہ اقدام علاقائی امن اور سلامتی کےلئے بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کے تقدس و سلامتی اور زائرین، شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کے عوام اور اس کی قیادت کے ساتھ کھڑا ہے ۔\932
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات