قلات کے قریب سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
اتوار 20 ستمبر 2026 09:12
(جاری ہے)
سکیورٹی فورسز نے فوری ایکشن لیااور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مسلح افواج کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی پراکسی فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغویوں کو بھی بازیاب کرا لیا، اس کے علاوہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد کے ساتھ 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی برآمد کی گئیں۔سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی پراکسی فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا۔علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے، مقامی آبادی کے تحفظ اور اہم قومی شاہراہوں کی حفاظت و سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اور کلیئرنس (سینیٹائزیشن) آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن ”عزمِ استحکام“ کے تحت دہشت گردی کے خلاف بلا تعطل مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی فنڈنگ اور پشت پناہی سے پھیلائی جانے والی دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے پرخلوص انداز میں تنازعات کے خاتمے، کشیدگی میں کمی اور عالمی امن کے فروغ کے لئے کاوشیں کی ہیں، وزیراعظم
-
وفاقی حکومت کا افسر شاہی کے نظام میں بنیادی اصلاحات کے لئے بڑا فیصلہ
-
سڑکوں کی بندش، آمدورفت میں خلل کے حوالے سے ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کوئی پرتشدد جتھہ اسلام آباد نہیں آئیگا، وزیر اطلاعات
-
قلات کے قریب سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
-
محسن نقوی کی ہدایت پر سکول کرکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ
-
پنجاب اسمبلی میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل گورننس پرغور0
-
کوہاٹ دھماکہ افسوسناک، دہشت گرد ی کی شدید مذمت کرتے ہیں: خرم نوازگنڈاپور
-
ڈیفنس میں ڈولفن اسکواڈ کی کارروائی، مشکوک شخص گرفتار
-
سندر میں دو مزدا ٹرکوں کا تصادم، ایک شخص جاں بحق
-
سود کی تمام صورتیں اہلِ ایمان کیلئے حرام ہیں ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
جماعت اسلامی کا مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم
-
بچوں کی سوشل میڈیا کے نقصانات سے آگاہی ضروری ہے :مجتبیٰ شجاع الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.