میرے خیال میں بابر اعظم کو کپتانی لینی ہی نہیں چاہیے تھی،وسیم اکرم

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس کے موقع پر بابر اعظم سے 7 کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی کے بارے میں پوچھا گیا سوال مجھے نہیں معلوم ، قومی ٹیم کے کپتان کا جواب … آپ کو نہیں پتہ تو آپ یہاں کیا چنے بیچنے آئے ہیں ، سابق کپتان وسیم اکرم کا بابر اعظم پر طنز

اتوار 20 ستمبر 2026 15:10

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2026ء) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میرے خیال میں بابر اعظم کو کپتانی لینی ہی نہیں چاہیے تھی، یہ سب غیر ضروری تھا۔وسیم اکرم نے وقار یونس کے ساتھ چیریٹی فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کو الزام نہیں لگانا چاہتا اور میں غلط بھی ہو سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس کے موقع پر بابر اعظم سے 7 کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی کے بارے میں پوچھا گیا۔وسیم اکرم نے کہا کہ اس سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم۔وسیم اکرم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو نہیں پتہ تو آپ یہاں کیا چنے بیچنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی یا شخص میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ کا لیڈر یا کپتان آپ کی سائیڈ نہیں لیتا تو آپ اپنا سو فیصد نہیں دے سکتے، میری تجویز ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے بعد جو کچھ ہوا بابر کو کہنا چاہیے تھا کہ وہ صرف بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔